دنیا کے سب سے مقبول سیاحتی مقامات

دنیا کے سب سے زیادہ خوبصورت ممالک ہی سیاحوں کے سب سے پسندیدہ سیاحتی مقامات ہیں- یہ ممالک دنیا کے سب سے زیادہ ترقی یافتہ ممالک بھی ہیں- ان ممالک کی خوبصورتی اور ترقی کی وجہ سے ہر سال سیاحوں کی ایک بڑی تعداد ان ممالک کا دورہ کرتی ہے-

Mexico
میکسیکو ایک شمالی امریکی ملک ہے جو کہ دنیا کا 11 واں سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے- اس کا دارالحکومت میکسیکو شہر ہے- اس حقیقت کے باوجود کہ یہ شہر دنیا کے 10 آلودہ ترین شہروں میں سے ایک ہے٬ دنیا بھر میں سیاح سب سے زیادہ اسی ملک کی سیر کو جانا پسند کرتے ہیں- ہر سال 21.4 ملین لوگ اس ملک کا دورہ کرتے ہیں-

image


Turkey

ترکی ایک منفرد ملک ہے کیونکہ اس کا ایک حصہ یورپ میں ہے تو دوسرا حصہ ایشیا میں- انقرہ اس کا دارالحکومت ہے تو استنبول اس کا سب سے بڑا شہر- ترکی کے ان دونوں شہروں میں سیاحوں کی آمد سب سے زیادہ رہتی ہے- ترکی ہر سال 22.2 ملین افراد کی میزبانی کا فریضہ سرانجام دیتا ہے- اسی وجہ سے یہ ملک دنیا کے سب زیادہ سیاحوں کی آمدو رفت والے ممالک میں سے ایک ہے-

image


Ukraine
یوکرائن جو کہ ایک بہت چھوٹا ملک ہے لیکن اس حقیقت کے باوجود اس کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں سیاح سب سے زیادہ آتے ہیں- یہ ملک 1991 میں آزاد ہوا- ہر سال 23.1 ملین سیاح اس ملک کا سفر کرتے ہیں-

image


Germany
جرمنی ایک یورپین ملک ہے- یہ ملک دنیا کے سب سے زیادہ تاریخی ممالک میں سے ایک ہے-اس ملک کے تاریخی ہونے کی ایک وجہ یہاں ہونے والی جنگ عظیم اول اور جنگ عظیم دوئم ہے- برلن٬ میونخ اور فرینکفرٹ اس ملک کے ایسے شہر ہیں جہاں سب سے زیادہ سیاح آنا پسند کرتے ہیں- سالانہ 24.4 ملین سے زیادہ افراد اس ملک کا دورہ کرتے ہیں-

image

United Kingdom
یو کے کا مکمل نام اقوام متحدہ سلطنت برطانیہ (United Kingdom of Great Britain) ہے اور یہ ایک شمالی آئرلینڈ ہے- یہ ملک دنیا کے ان چند باقی رہ جانے والے ممالک میں سے ایک ہے جہاں آئینی بادشاہت کا نظام رائج ہے- یہاں ہر سال 30.6 ملین سیاح آتے ہیں- اس کا دارالحکومت لندن ہے جو کہ سیاحوں کے لیے ایک پرکشش مقام ہے اور اس ملک میں آنے والے اکثریت سیاح اس شہر کی سیر کرنا چاہتے ہیں-

image

Italy
اٹلی کا دارالحکومت روم ہے جو کہ عیسائیت کا مرکز ہے- ویٹیکن سٹی روم میں ہی واقع ہے- یہ مکمل طور پر روم سے منسلک ہے- St. Peter's Basilica کیتھولک کے مقدس مقامات میں سے ایک مشہور مقام ہے- عیسائی یہاں عبادت کے لیے آتے ہیں اور یہ ان کا بہت اہم مقام ہے- ہر سال اس ملک میں 43.6 ملین سیاحوں کی آمد ہوتی ہے-

image

China
چین دنیا کا سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کرنے والا ملک ہے اور جلد ہی دنیا کا امیر ترین ملک بھی ہوگا- یہ بھی دنیا کے ان چند سیاحتی ممالک میں سے ایک ہے جہاں سیاحوں کی کثیر تعداد آتی ہے- بیجنگ اس ملک کا دارالحکومت ہے- اس ملک میں آنے والے زیادہ تر سیاح بیجنگ کی سیر ضرور کرتے ہیں- سالانہ 54.7 ملین سیاح اس ملک کا دورہ کرتے ہیں-

image

USA
متحدہ ریاست ہائے امریکہ کو جمہوریت کی ماں بھی کہا جاتا ہے- اس ملک میں حال ہی میں آنے والے معاشی بحران کے باوجود سیاحوں میں مقبول ترین ممالک میں اس کا تیسرا نمبر ہے- یہاں ہر سال 55.9 ملین سیاح آتے ہیں- اس ملک میں سب سے زیادہ سیاحوں کی آمد نیویارک شہر میں ہوتی ہے-

image

Spain
اسپین جو کہ Iberian جزیرہ نما میں واقع ہے٬ کبھی دنیا کا سب سے زیادہ طاقتور ملک ہوا کرتا تھا- کیونکہ یہ امیر ثقافتی ورثے اور تاریخی مقامات کا حامل ملک ہے- یہ دنیا کے زیادہ سب سے زیادہ سیاحوں کی آمد و رفت والے ممالک میں سے ایک ہے- یہاں ہر سال 59.1 ملین سیاح آتے ہیں اسی وجہ سے یہ دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے- بارسلونا اور میڈرڈ اس کے وہ اہم ترین شہر ہیں جہاں سیاح سب سے زیادہ آتے ہیں-

image

France
فرانس دنیا کا سب سے معروف سیاحتی مقام ہے- یہاں سالانہ 81.9 ملین سے بھی زیادہ سیاح آتے ہیں- پیرس جو اس کا دارالحکومت ہے٬ جہاں اور بہت سے حیران کن پرکشش مقامات کا حامل شہر ہے وہیں اس کے مشہور مقامات ایفل ٹاور اور Louvre ہیں جنہیں سیاح بہت شوق سے دیکھنے آتے ہیں- انہیں پرکشش مقامات کے باعث فرانس میں سب سے زیادہ سیاح پیرس آتے ہیں- تاریخی اور تعلیمی مقامات کے لحاظ سے فرانس ایک امیر ملک ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

The most beautiful countries in the world are the most visited countries. Here are the most progressive and most visited countries in the world. That why there are millions of tourists visit these countries every year.