روات شاہی قلعہ٬ پاکستان کا تاریخی مقام

راولپنڈی سے مشرق کی جانب سترہ کلومیٹر کے فاصلہ پر روات شاہی قلعہ واقع ہے جو سولہویں صدی کے اوائل میں تعمیر کیا گیا تھا. یہ گکھڑوں کے سربراہ سلطان سارنگ خان اور شیر شاہ سوری کے درمیان ایک جنگ کی یاد دلاتا ہے جو 1546 ء میں اس مقام پر لڑی گئی۔

قلعہ کا منظر

قلعہ تقریباً مربع شکل میں ہے اور اس کے دو بڑے دروازے ہیں اور ایک مسجد کے تین بڑے کمرے گنبد کی شکل میں نظر آتے ہیں اور یہ تقریباً بہتر حالت میں ہے۔

image


ایک گنبد کے ساتھ ایک چوکور عمارت ہے دیواروں کے ساتھ ساتھ چھوٹے کمرے ہیں.اس کی فصیل کے ساتھ ساتھ بہت سے چھوٹے چھوٹے کمرے بنے ہوئے ہیں جو کہ دفاعی لحاظ سے اہمیت کے حامل ہیں قلعہ کے مرکز میں کئی قبریں ہیں. ان میں سے ایک سلطان سارنگ خان کی ہے۔ ان کے سولہ بیٹوں کی قبریں بھی ہیں جو 1540 میں یہاں جنگ کرتے ہوئے مارے گئے تھے ،۔ہمایوں کے دور کے دوران ، سلطان سارنگ خان نے زیادہ شہرت حاصل کی وہ اتنا طاقتور ہو گیا تھا کہ اس نے شیر شاہ سوری کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا ان کے اس انکار سے شیر شاہ سوری نے اس پر چڑھائی کر دی جس کے نتیجے میں وہ اور اس کے سولہ بیٹے مارے گئے تھے۔

image


موجودہ حالت

قیام پاکستان کے بعد قلعہ کو محکمہ اوقاف کی نگرانی میں دے دیا گیا اور اس کا نام شاہی قلعہ رکھ دیا گیا جس میں ایک مسجد بھی واقع ہے جو آج بھی آباد ہے اور قدیم دور کی یاد دلاتی ہے قلعے کے ارد گرد مضبوط فصیل ہے جو اسے بیرونی دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھنے کا زریعہ تھی مگر اب ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اس کے علاوہ اس کی دیواروں کو اہل روات نے بھی نقصان پہنچایا ہے انہوں نے گھروں کی تعمیر کے لیے اس کی دیواروں کو گرانا شروع کر دیا تھا اب حکومت نے اس کے ارد گرد دیواروں کے ساتھ تعمیرات پر پابندی لگا دی ہے اور قلعے کے دونوں اطراف میں خوبصورت لان بنا دیے گئے ہیں ۔ تاہم ان کی تعمیرات ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ۔

image


بہترین سیاحتی مقام

یہاں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کا آنا جانا رہتا ہے اور اگر حکومت زرا سی توجہ دے تو اس کو سیاحت کے لیے حوصلہ افزا مقام بنایا جا سکتا ہے اونچائی پر واقع ہونے کی وجہ سے دفاعی اعتبار سے بھی یہ قلعہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے یہاں سے اسلام آباد اور راولپنڈی اور ارد گرد کے بڑے علاقوں پر موثر کنٹرول حاصل کیا جا سکتا ہے تاہم اس تاریخی مقام پر حکومت کو توجہ دینی کی ضرورت ہے تاکہ آنیوالی نسلوں میں یہ وارثہ منتقل ہوسکے ۔

image


قلعہ کے صدر دروازہ کے باہر لگے آہنی بورڈ پر تحریر

روات عربی زبان کے لفظ ربات کی بگڑی ہوئی شکل ہے ربات کے لغوی معنی سرائے کے ہیں اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ موجودہ قلعہ درحقیقت ایک قدیم کاروان سرائے تھا جو کہ جرنیلی روڈ کے ساتھ مسافروں کی سہولت یا سرکاری اہلکاروں کے ٹھہرنے کیلئے بنائی گئی تھی اس کا فن تعمیر اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ یہ قلعہ نماسرائے پندرہویں صدی کے اوائل میں سلاطین دہلی کے زمانے میں تعمیر ہوتی تھی لیکن اس قلعے کو سلطان محمود غزنوی کے بیٹے مسعود کے ساتھ منسوب کیا جاتا ہے جس کا زمانہ 1036ء ہے اور کہا جاتا ہے کہ اس کے لشکر کے باغی سپاہیوں نے اسے اس قلعے میں گرفتار کیا اور بعد میں ٹیکسلا کے نزدیک گڑی کے قلعے میں لے جا کر قتل کردیا یہ قلعہ بعد میں گکھڑ قبیلے کے سردار سارنگ خان کے قبضے میں آیا جو کہ اپنے سولہ بیٹوں کے ساتھ شیر شاہ سوری کے ہاتھوں قتل ہوا اور اسی قلعے میں دفن کیا گیا۔

image


موجودہ قلعہ فصیل اور دو دروازوں پر مشتمل ہے صدر دروازے کا رخ مشرق کی جانب ہے جبکہ عقبی دروازہ شمال کی طرف کھلتا ہے۔ فصیل کے اندر چاروں اطراف میں ہجرے بنے ہوئے ہیں۔ فصیل کے اندر دیگر تاریخی عمارتوں میں یاک ہشت پہلو مقبرہ ایک مسجد اور چند قبریں ہیں۔

YOU MAY ALSO LIKE:

Rawat Fort is located in Pothohar Pakistan. The fort was built in early 16th century by Gakhars, a tribe of the Pothohar plateau. It is 17 km east of Rawalpindi on Grand Trunk Road. The fort was the scene of a battle between the Gakhar chief Sultan Sarang Khan and Sher Shah Suri in 1546 AD.