اس وقت کیا ہو جب آپ اپنے بینک
اکاﺅنٹ سے چند ہزار روپے نکالنے جائیں اور معلوم ہو اس میں تو اربوں ڈالرز
ہیں؟ ایسا ہی دلچسپ واقعہ ایک بھارتی استاد کے ساتھ پیش آیا جس نے اپنے
بینک اکاﺅنٹ کا حسب معمول آن لائن جائزہ لیا تو وہ 10 ارب ڈالرز نکلا۔
مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے راجیت سہا جن کے ساتھ یہ انوکھا واقعہ پیش
آیا، کے مطابق اتوار کے روز میں نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں 10 ہزار روپے
موجودگی کی آن لائن تصدیق کی کوشش کی، مگر وہاں موجود 10 ارب ڈالرز یا
بھارتی روپے میں 496 ارب روپے کی رقم دیکھ کر میرے تو ہوش ہی اڑ گئے۔
|
|
تاہم ابتدائی جھٹکے کے بعد پراجیت نے اپنے دوست کے ذریعے بینک سے رابطہ کیا۔
اس واقعے کا سب سے دلچسپ پہلو یہ ہے کہ بینک کو بھی نہیں معلوم کہ آخر سہا
کے اکاﺅنٹ میں یہ رقم کس غلطی کے باعث آگئی ہے اور وہ ابھی تک تحقیقات میں
مصروف ہے۔ |