ایسٹ مین کوڈیک کمپنی جو ایک صدی قبل فوٹو گرافی کو عوام تک لے آئی تھی
اب اسے مخدوش مستقبل کا سامنا ہے۔ ڈیجیٹل انقلاب کی لہر آنے کے بعد سے
کمپنی کا فلم کا کاروبار کبھی سنبھل نہیں پایا اور اب وال سٹریٹ جرنل نے
بتایا ہے کہ کوڈیک نے باقاعدہ طور پر اپنے قرض دہندگان سے تحفظ کا مطالبہ
کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
|
|
جارج ایسٹ مین نے کوڈیک ایجاد کیا۔ کوڈیک کمرشل کیمروں
میں سب سے اہم تھا۔ کوڈیک میں اہم بات کیمرہ نہیں تھا بلکہ اہم بات اس کے
ساتھ جو سہولیات مہیا کی گئی تھیں۔
|
|
جب کیمرے کی فلم مکمل ہو جاتی تھی تو کیمرہ فیکٹری بھیجا جاتا تھا جہاں
تصویریں دھوئی اور پرنٹ کی جاتی تھیں۔ ان تصاویر کو صارف کو بھیجا جاتا تھا
اور اس کے ساتھ نیا فلم رول بھی۔
|
|
1897 میں کوڈیک نے اپنا پہلا فولڈنگ کیمرہ ’آٹوگرافک‘
متعارف کرایا۔ یہ پوکٹ کیمروں میں پہلا کیمرہ تھا۔ سنہ 1914 سے لے کر 1934
تک اس ماڈل کے تین لاکھ کیمرہ بنائے گئے۔
|
|
سنہ 1900 میں جارج ایسٹ مین نے براؤنی کیمرہ متعارف
کرایا۔ یہ نہایت سستا کیمرہ تھا جس کی قیمت ایک ڈالر تھی۔ اس سستے کیمرے کے
باعث عام افراد کے لیے فوٹوگرافی کرنا ممکن ہوا۔ ورجینیا شو نے براؤنی ہی
سے 1954 میں یہ تصویر کھینچ کر پلٹزر ایوارڈ جیتا تھا۔
|
|
براؤنی کیمرہ امریکہ میں بےتحاشہ مشہور ہوا۔ سنہ 1935
میں کوڈیک نے پہلا 35 ایم ایم کلر فلم کیمرہ کوڈاکروم متعارف کرایا۔
|
|
کوڈیک کی اصل آمدن فلموں، کیمیکل اور کاغذ کی فروخت سے
ہوتی تھی۔
|
|
سنہ 1975 میں کوڈیک کے انجینیئر سٹیون نے دس ماہ کی
ریسرچ کے بعد پہلا ڈیجیٹل کیمرہ بنایا۔
|
|
لیکن پہلا ڈیجیٹل کیمرہ متعارف کرانے کے باوجود 133 سالہ
پرانی کمپنی مخالفین کا مقابلہ نہ کرسکی کیونکہ وہ ڈیجیٹل کیمروں کو مزید
بہتر بنانے میں آگے رہے۔ کوڈیک نے دیوالیہ ظاہر کیا ہے۔
|
|
دیوالیے کا اعلان کرتے ہوئے کوڈیک کے چیئرمین اور چیف
ایگزیکٹو اینٹونیو پریز نے کہا ’کمپنی کے ڈائریکٹرز اور سینیئر مینیجمنٹ کا
متفقہ خیال ہے کہ یہ صحیح قدم ہے۔‘ |