انٹر نیٹ ایکسپلورر سے گریز کریں

انٹر نیٹ کے مقبولِ عام ’براؤزر‘ کو استعمال کرنے والوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وہ اس ’براؤزر‘ پر اس وقت تک نہ جائیں جب تک اس میں سامنے آنے والے چند شدید نقائص کو دور نہیں کر لیا جاتا۔

مائیکروسافٹ انٹر نیٹ ایکسپلورر میں جو نقائص پائے گئے ہیں ان کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر استعمال کرنے والے کے کمپیوٹر کا کنٹرول حاصل کرکے اس کے ’پاس ورڈ‘ اور دوسرا ڈیٹا چرا سکتے ہیں۔

مائیکرو سافٹ کمپنی ان نقائص کو دور کرنے کے تحقیق کر رہی ہے اور ایک سافٹ ویر پیچ تیار کر رہے ہیں۔

انٹر نیٹ ایکسپلورر کو کمپیوٹر استعمال کرنے والوں کی ایک کثیر تعداد روزآنہ استعمال کرتی ہے۔

مائیکروسافٹ نے ایک ہدایت جاری کی ہے جس میں ان نقائص کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ اس ہدایت میں مزید کہا گیا ہے کہ مائیکروسافٹ اس بارے میں تحقیق کر رہی ہے۔

مائیکروسافٹ نے کہا ہے کہ اس کو انٹر نیٹ ایکسپلورر کے ساتویں ورژن کے خلاف حملوں کے بارے میں علم ہوا ہے۔

تاہم اس کمپنی نے مزید کہا ہے کہ اس کے دیگر ورژن بھی ان کمزوریوں کے باعث حملوں کی زد میں آ سکتے ہیں۔

انٹر نیٹ کے وائرس کو ختم کرنے کا سافٹ ویئر بنانے والی ایک کمپنی ٹرینڈ مائیکرو کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دس ہزار کے قریب ویب سائٹس ان سکیورٹی نقائص کی وجہ سے متاثر ہو چکی ہیں۔

کمپیوٹر کے ایک میگزین ڈیرن گراہم سمتھ نے کہا ہے کہ کمپیوٹر ہیک کرنے والے مستقل ویب سائٹس کی کمزوریاں ڈھونڈے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔

Saad Mehmood
About the Author: Saad Mehmood Read More Articles by Saad Mehmood: 33 Articles with 38901 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.