حیرت انگیز سورج مکھی جانور

Albinism یا سورج مکھی ایک پیدائشی خرابی ہوتی ہے- یہ خرابی جلد٬ بالوں اور آنکھوں میں رنگ کی کمی یا پھر مکمل غیر موجودگی کے باعث پیدا ہوتی ہے- یہ کمی جسم میں موجود enzyme کی غیر حاضری یا اس میں پیدا ہونے والے عیب کی وجہ سے وجود میں آتی ہے- اس بیماری کے شکار افراد کا رنگ سفید ہوتا ہے-

Albinism کو achromia, achromasia اور achromatosis کے نام سے بھی جانا جاتا ہے- جن لوگوں میں یہ پائی جاتی ہے انہیں albino یا سورج مکھی انسان کہا جاتا ہے- یہ بیماری انسانوں کے علاوہ جانوروں میں بھی پائی جاتی ہے- یہ جانور بھی عام ہوتے ہیں مثلاً گلہری٬ مینڈک٬ مگرمچھ وغیرہ لیکن اس بیماری کے باعث یہ منفرد نظر آتے ہیں- تاہم ایسے انسان تو ہمیں اپنے اردگرد عام دکھائی دیتے ہیں مگر اس بیماری کے شکار جانور یقیناً بہت کم لوگوں نے دیکھے ہوں گے-

یہاں ایسے چند جانوروں کی تصاویر آپ کو دیکھائی جا رہی ہیں جو کہ اس بیماری کا شکار ہیں-
 

image

یہ ایک سفید مگرمچھ ہے-
 

image

ایک سورج مکھی مور-
 

image

یہ کچھوا بھی اسی بیماری کا شکار ہے-
 

image

ایک مکمل طور پر سفید مینڈک-
 

image

سورج مکھی ببر شیر-
 

image

ایک سورج مکھی سانپ-
 

image

یہ ایک سفید کینگرو ہے-
 

image

یہ خطرناک جانور سہہ بھی اس بیماری کا شکار ہے-
 

image

ایک سفید چیونٹی-
 

image

سورج مکھی کی شکار گلہری-

YOU MAY ALSO LIKE:

Albinism is a congenital disorder characterized by the complete or partial absence of pigment in the skin, hair and eyes due to absence or defect of an enzyme involved in the production of melanin. Check out this collection of amazing albino animals.