فرانس کا سب سے حسین قلعہ

صرف چند سینکڑوں سال پہلے قلعے یورپ کے ہر خاص شہر کا ناگزیر حصہ ہوا کرتے تھے- یہ قلعے صرف طاقت ہی کی علامت نہیں تھے بلکہ ان کی تعمیر کا مقصد جنگ کے دوران حکام اور نہایت اہم شخصیات کی حفاظت کرنا بھی ہوتا تھا-

ان قلعوں کی تعمیر کے لیے بہترین مقامات کا انتخاب کیا جاتا- عام طور پر ماہر فن تعمیر اور انجنئیرز ایسے مقامات کا انتخاب کرتے جہاں تک رسائی نہایت مشکل ہو اور وہ جگہ باقی دنیا سے جدا ہو تاکہ جب کبھی شہر پر حملہ ہو تو حملہ آور یہاں باآسانی نہ پہنچ سکیں-

image


سینکڑوں سال پہلے ان قلعوں کو ڈیزائن کرنا٬ انہیں تیار کرنا اور طویل عرصے تک برقرار رکھنا ایک نہایت مشکل کام ہوا کرتا تھا اور اس کا تصور آپ خود بھی کر سکتے ہیں-

ایک جزیرے پر قلعے کی تعمیر بہترین رہتی ہے اور اگر اس جزیرے بھاری چٹانیں بھی موجود ہوں تو قلعے کی تعمیر کے لیے جگہ کے انتخاب میں دوبارہ سوچنے کا موقع ہی نہیں آتا اور اسی مقام کو منتخب کر لیا جاتا ہے-

image


ایسے ہی مقام پر بنا ایک قلعہMont Saint-Michel ہے جو کہ اس جزیرے کے نام پر تعمیر کیا گیا ہے- یہ قلعہ فرانس کے شہر Normandy میں ہے- یہ خوبصورت قلعہ زمین سے صرف آدھے میل کے فاصلے پر ہے-

اس قلعے کو ایک بہترین جگہ کے طور پر اس وقت تسلیم کیا گیا جب 6 ویں اور 7ویں صدی میں اس کا استعمال رومیوں کے پاس تھا- اس کے بعد یہ قلعہ مختلف بادشاہوں اور مطلق العنان حکمرانوں کی پسندیدہ جگہ بن گیا اور وہ اسے جنگوں کے دوران اپنی حفاظت کے لیے استعمال کیا کرتے تھے-

image


اس کی پہلی عمارت bishop Aubert نے 1017 میں ایک چٹانی جزیرے کے اوپر تعمیر کی- بعد مختلف حکمرانوں کے ادوار میں اس عمارت میں توسیع ہوتی چلی گئی اور ساتھ ہی بہتری بھی-

فرانسیسی انقلاب کے بعد اس قلعے کو ایک جیل میں تبدیل کر دیا گیا لیکن بعد میں قومی تعمیراتی خرانے کے طور پر واپس بحال کر دیا گیا-

image


اس قلعے کا اندراج عالمی ثقافتی ورثے میں بھی ہے اور ساتھ ہی اسے یونیسکو نے محفوظ کر دیا ہے-

آج یہ ایک دنیا کا سب سے خوبصورت قلعہ ہے اور ایسے مقام پر تعمیر ہے جہاں سیاحوں کی ایک کثیر تعداد کی آمد رہتی ہے- اس کی خوبصورتی دیکھ کر یقیناً آپ کی سانسیں تھم جائیں گی یہ ایسی ہی ہے جیسے کہ خیالوں کی دنیا-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

An island sounds like a perfect location for building a fortification and if this island is a heavy rocky formation by a chance, then you do not have to think twice while deciding about the placement of the fortress. One of such locations is Mont Saint-Michel island which can be found in Normandy, France. It is pretty close to the land, only a half of a mile away.