اس دنیا میں کچھ لوگوں میں ایسی عجیب و غریب عادات پائی جاتی ہیں جو ان
کے لیے نقصان دہ بھی ہوتی ہیں اور دیکھنے والوں کے لیے باعثِ حیرت بھی- کیا
آپ سوچ سکتے ہیں کہ کوئی انسان پلاسٹک کا سامان کھائے یا پھر نیل پالش پیے-
لیکن اسی قسم کی عجیب و غریب عادات کے مالک افراد یہ جانتے ہوئے بھی کہ یہ
ان کے لیے نقصان دہ ہیں ان عادات کو ترک کرنے سے قاصر ہوتے ہیں٬ کیونکہ یہ
ان کی زندگی کا حصہ بن چکی ہوتی ہیں- ایسے ہی چند عجیب و غریب عادات کے
مالک افراد کے بارے میں ہم آپ کو اس آرٹیکل میں بتا رہے ہیں-
پلاسٹک کا سامان کھانے والی لڑکی
18 سالہ Kailyn, جو کہ کیلیفورنیا کی رہنے والی ہیں٬ کا کہنا ہے کہ انہیں
یقین ہے کہ وہ اب تک 60 ہزار کے قریب پلاسٹک کی مختلف اشیاﺀ کھا چکی ہیں-
وہ یہ اشیاﺀ گزشتہ 11 سال سے کھا رہی ہیں- ایک ٹی وی شو کے دوران انہوں نے
بتایا کہ وہ اب تک 12 ریموٹ٬ 5 ہزار سے زیادہ موتی٬ 100 کانٹے٬ 1 ہزار سے
زیادہ cocktail sword٬ اسی طرح 10 پانی کی بوتلیں٬ 3 سی ڈی کیس٬ اور 50
ہینگر کھا چکی ہیں- ان میں چند چیزیں کھانا کھا مظاہرہ انہوں نے شو کے
دوران بھی کیا- ان کا ماننا ہے کہ پلاسٹک وہ چیز ہے جو ان کی ضرورت بھی ہے
اور انہیں پسند بھی- |
|
بچوں کا پاؤڈر سونگھنے کی عادت
28 سالہ Jaye گزشتہ 16 سال سے بچوں کا پاؤڈر سونگھنے کی عادت میں مبتلا ہیں-
وہ دن میں کم سے کم 10 بار یہ پاؤڈر سونگھتی ہیں اور اب تقریبا٬ 1125 پونڈ
پاؤڈر ان کی اس لت کی نظر ہوچکا ہے- یہ پاؤڈر بچوں کو تب سونگھایا جاتا ہے
جب وہ نیند میں خراٹے
لیتے ہیں- یہ پاؤڈر صحت کے لیے بہت خطرناک ہوتا
ہے جو کہ ان کی زندگی کو تبدیل کر دینے کے لیے کافی ہے- لیکن Jaye کو اس
پاؤڈر کے سونگھنے کے بعد آرام ملتا ہے- وہ اس پاؤڈر کو مٹھی بھر کر سونگھتی
ہیں- ان کی اس عادت کے باعث جسم پر ہونے والے نقصانات کی جانچ پڑتال بھی جا
چکی ہے-
|
|
نیل پالش پینے والی محترمہ
Bertha جن کی عمر اس وقت 23 سال ہے٬ ایک دن میں 5 بوتلیں نیل پالش کی پیتی
ہیں- یہ تعداد گزشتہ پچھلے 5 سالوں سے یہی ہے- انہیں نیلے رنگ سے محبت ہے
لیکن نیل پالش یہ کسی بھی رنگ کی پی جاتی ہیں- Bertha کا دعویٰ ہے کہ نیل
پالش ان کی روزانہ کی ضرورت ہے لیکن ان کا خاندان ان کی اس عادت کے بارے
میں فکرمند ہے- کیونکہ نیل پالش Bertha کی صحت کو مسلسل نقصان پہنچا رہی ہے-
ان کو نیل پالش کا برش چاٹنا بھی کافی پسند ہے-
|
|
کان کی کھدائی جاری ہے
32 سالہ جیمی کو اپنے کانوں میں کوئی نہ کوئی چیز ڈالنے کی عادت ہے-
وہ اس پر روزانہ 12 گھنٹے ضرور صرف کرتی ہیں- اس دوران قینچی٬ ناخنوں کو
صاف کرنے والے اوزار اور اسی طرح کی دوسری تیز دھار والی اشیاﺀ سے اپنے کان
کی کھدائی کرتی رہتی ہیں ( شاید ہیرا نکالنا چاہتی ہیں ) - ڈاکٹر انہیں کئی
دفعہ خبردار کر چکے ہیں کہ وہ اپنی اس عادت کے باعث سماعت سے محروم ہوسکتی
ہیں- جبکہ جیمی کا کہنا ہے کہ ان کا اپنی اس عادت پر کنٹرول نہیں ہے چاہے
وہ اپنے دوستوں کے ساتھ ہی کیوں نہ ہوں- طبی انتباہ کے باوجود ان کی یہ
عادت زور و شور سے جاری ہے-
|
|
ٹیپ لگانے کے بجائے کھانے کی عادت
Andrea جو کہ 23 سال کی ہیں اور گزشتہ 9 سالوں سے ٹیپ کھا رہی ہیں- وہ
روزانہ 200 فٹ سے زیادہ ٹیپ کھا جاتی ہیں- ڈاکٹروں نے انہیں خبردار کیا ہے
کہ وہ اپنی اس عادت سے باز آجائیں ورنہ خون میں انفیکشن یا پھر کینسر میں
مبتلا ہو سکتی ہیں- Andrea ٹیپ کے ٹکڑے کھاتی رہتی ہیں- وہ اپنے ہر کام کے
دوران اس چھوٹے سے ناشتے لطف اندوز ہوتی رہتی ہیں- یہ محترمہ ٹیپ کی
خریداری کے موقع پر باقاعدہ ٹیپ کی اقسام سے متعلق بحث و مباحثہ بھی کرتی
ہیں-
|
|