2012ﺀ کے جدید ترین آلات

سائنسی ایجادات نے ہماری زندگی کے ہر پہلو کو متاثر کیا ہے، گزشتہ برسوں کے مقابلے میں آج سائنسی ایجادات کی بدولت زندگی نہایت سہل اور آسان سے آسان تر ہو تی جارہی ہے ۔ چاہے گھریلو کام ہوں یا بڑے پیمانے پر کارخانوں کے معمولات ہر شعبہ ہائے زندگی میں نت نئی سائنسی ایجادات اور آلات کی آمد نے انسان کی زندگی کو بہت آرام پہنچایا ہے۔۔ حال ہی میں لاس ویگاس میں ہونے والے The 2012 International Consumer Electronics Show میں بڑی بڑی کمپنیوں نے اپنی جدید ترین مصنوعات نمائش کے لیے پیش کیں- ان مصنوعات کے باعث زندگی کچھ اور آسانیاں پیدا ہوگئی ہیں- اس سال اس نمائش میں 20 ہزار سے زیادہ مصنوعات پیش کی گئیں- یہ نمائش گزشتہ 44 سال سے پیش کی جارہی ہے-
 

image

Pure کمپنی نے اپنا جدید انٹرنیٹ ریڈیو Sensia 200D اس نمائش میں پیش کیا- اس پر ٹوئیٹر اور فیس بک کی اپلیکیشن بھی چلائی جاسکتی ہیں- یہ ریڈیو اپریل میں مارکیٹ میں دستیاب ہوگا-
 

image

BodyMedia Fit Core Armband جس کے بہت سے کمالات ہیں- اس بینڈ سے جسم کا بیرونی درجہ حرارت٬ جسم کی حرکات و سکنات٬ جسم کے اندر گرمی کا بہاؤ٬ نیند کی کارکردگی٬ کیلیوریز میں کمی اور تھکاوٹ کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے-
 

image

یہ ایک wireless HD video receiver ہے- اس کے ذریعے ایک ہی ویڈیو کو پورے گھر کے مختلف ٹی وی پر دیکھا جا سکتا ہے اور اس کے لیے کسی قسم کے تار کی ضرورت بھی نہیں ہے-
 

image

یہ ایک جاسوسی ہیلی کاپٹر ہے جو کہ The Wi-Spi video surveillance helicopter کہلاتا ہے- یہ براہ راست ویڈیو سگنل بھی بھیج سکتا ہے اور ساتھ ہی اسے سمارٹ فون سے بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے-
 

image

The House of Marley company کی جانب سے پیش کیا گیا آڈیو سسٹم- یہ آڈیو سسٹم آئی فون کے لیے تیار کیا گیا ہے جو کہ صرف ایک بیگ پر مشتمل پر ہے اور اس کی قیمت 349.99 ڈالر مقرر کی گئی ہے-
 

image
Kivic One نامی اس ڈیوائس کے ذریعے آپ اپنے سمارٹ فون سے کوئی بھی ویڈیو stream کر کے گاڑی کے ویڈیو پلئیر پر یا پھر دوسرے آلات پر دیکھ سکتے ہیں- یہ ڈیوائس مارچ میں دستیاب ہوگی-
 
image
 Goal Zero کی جانب سے پیش کی گئی Sherpa 50 battery- یہ بیٹری شمسی توانائی سے چارج کی جاسکتی ہے جو کہ سفر کے دوران آپ کو موبائل فون وغیر چارج کرنے میں مدد دیتی ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

The 2012 International CES had more exhibitors (3100) hawking their wares across more space (1.9 million square feet) and attracted more people (153,000 attendees) than any other CES in the 44-year history of the event, the Consumer Electronics Association revealed in a statement released.