مایوسی کو شکست ہو گی

وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کی وزارت عظمہ کے پہلے دو تین ماہ کے دور حکومت میں حکومت اور کارکنوں کے درمیان مناسب اور قابل تعریف نہ ہونے کی وجہ سے یہ رائے قائم ہو چکی تھی کہ چوہدری عبدالمجید سے وابستہ کارکنوں کی امیدوں کو سخت ٹھیس پہنچ چکی ہے جس کے نتیجے میں کارکن سخت اضطراب اورمایوسی میں مبتلا ہیں کارکنوں کو اپنی منزل تک پہنچنے کیلئے کسی راہگیر کی تلاش تو تھی مگر جب راہبر سامنے آیاتو حسب روایات رہبر کو خوش آمدید نے یرغمال بنا لیا ہے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کارکنوں نے اچانک خوشیوں ، تمناﺅں اور امیدوں کو بند گلی سے باہر نکل کر خوبصورت اور دلکش مینار پر چمکتے ہوئے دیکھا کارکنوں نے جب اس چمکتے ہوئے خوبصورت مینار کی روشنی کو قریب ست دیکھا تو وہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کی اصلاحات اور کارکنوں کیلئے ہمدروری اور ویژن کا تصور تھا آگے چل کر وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے اس تصور کو صرف تصور کی حد تک نہیں رہنے دیا بلکہ پورے آزاد کشمیر کے بلدیاتی اور ترقیاتی اداروں میں سیاسی کارکنوں کی ایڈجسٹمنٹ کرکے کارکنوں کے اندر پائی جانے والی مایوسی کو جڑ سے اکھاڑ دیا یقیناکارکن ہی کسی جماعت کیلئے ایک بڑے اثاثے کی حیثیت رکھتے ہیں اور جو سیاسی جماعتیں کارکنوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے کے علاوہ ان کے وقار میں اضافے کے باعث بسنے والے اقدامات اور اصلاحات کو اپناتی ہے ان سیاسی جماعتوں کے اندر جانثار کارکنوں کی کبھی کمی نہیں ہو گی یہی وجہ ہے کہ آج پیپلز پارٹی کے جانثار کارکنوں کی حوصلہ افزائی ہونے کے باعث دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر فخر ہو رہا ہے بات وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کے ویژن کی ہو رہی تھی تو اس حوالے سے گزارش کر دیا کہ جس قدر آپ کا ویژن کے حوالے سے صاف اور کلیئر ہے بالکل اسی طرح آپ کا ویژن آزاد کشمیر کے اندر عوام کو بنیادی اعلٰی تعلیم کیلئے جدید تعلیمی اداروں کو قائم کرنے کے علاوہ موجودہ تعلیمی اداروں کو آپ کرنے کے ھوالے سے کبھی بہت کلیئر اور صاف وزارت عظمہ کے 3ماہ میں آپ نے صرف تعلیمی اداروں کے قیام اور پہلے سے موجود تعلیمی اداروں کو مضبوط کرنے کیلئے اقدامات کیئے اور اس سے بھی خوش آئیند بات آتے ہی مظفرآباد اور میرپور میں میڈیکل کالجوں کا قیام ،یہ وہ اقدامات ہیں جو واقعی چوہدری عبدالمجید کو دیگر سیاسی جماعتوں کے اندر ممتاز بحرحال ہم اپنی ان کے ذریعے یہ دعا کر سکتے ہیں کہ اللہ تعالٰی ان سے مزید اچھے اچھے کام کروانے کیونکہ پانچ سال کا وقت زیادہ نظر آتا ہے مگر گزرتا -
Mumtaz Ali Khaksar
About the Author: Mumtaz Ali Khaksar Read More Articles by Mumtaz Ali Khaksar: 49 Articles with 38295 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.