ایک نظر حالیہ دلچسپ واقعات پر - حصہ دوئم

ہماری ویب دنیا بھر میں رونما ہونے والے دلچسپ و عجیب واقعات سے اکثر اپنے قارئین کو آگاہ کرتی رہتی ہے- آج کے آرٹیکل کا انحصار بھی چند حالیہ رونما والے واقعات پر ہے جیسے کہ بھارت میں ایک دلہن بیت الخلاﺀ نا ہونے کے باعث روٹھ گئی یا پھر کھلونوں کا احتجاج-

دنیا میں انسانوں کی تعداد سے زیادہ موبائل فونز
موبائل فونز کے عالمی ڈیٹا پر نظر رکھنے والی نیٹ ورک کمپنی سسکو کے مطابق رواں سال دنیا میں انسانوں کی تعداد سے زیادہ موبائل فونز کی تعداد ہو جائے گی۔ اس کمپنی نے پیشین گوئی کی ہے کہ سنہ 2016 تک موبائل فون سے کنکٹ ہونے والے آلات کی تعداد دس بلین ہو جائے گی۔ کمپنی کے مطابق سنہ 2016 تک نیٹ ورکس میں ہر سال 130 ایگزا بائیٹ کا ڈیٹا موجود ہو گا یعنی کہ 33 بلین ڈی وی ڈیز کے برابر ڈیٹا۔کمپنی کی رپورٹ کے مطابق سنہ دو ہزار کے مقابلے میں دو ہزار گیارہ میں موبائل ٹریفک میں آٹھ گنا اضافہ ہوا ہے۔سسکو کی رپورٹ کے مطابق موبائل فونز کے استعمال کے اضافے کے باعث موبائل آپریٹرز کو مانگ پوری کرنے میں مشکلات پیش آئیں گی۔

image


بیت الخلاء نہ ہونے پر دلہن روٹھ گئی
بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے رتن پور گاؤں میں ایک خاتون نے شادی کے دو دن بعد ہی شوہر کا گھر محض اس لئے چھوڑ دیا کیونکہ وہاں بیت الخلا نہیں تھا۔بی اے سالِ دوئم کی طالبہ انیتا نعرے کی شادی شِورام نامی شخص سے ہوئی تھی لیکن دو دنوں کے بعد ہی وہ میکے چلی گئیں اور آٹھ دن بعد بیت الخلا بننے کے بعد ہی وہ واپس آئی۔انیتا کے اس اقدام پر سماجی بہبود کی تنظیم سُولابھ انٹرنیشنل نامی نے اسے پانچ لاکھ کی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔انیتا نے شِورام سے کہا تھا کہ وہ خاندان کے باقی لوگوں کی طرح حاجت کی لیے کُھلے کھیتوں میں نہیں جائے گی ’کیونکہ ایسا کرنا غلط بات ہے‘۔اس کا کہنا تھا کہ ’جب تک شِورام بیت الخلاء تیار نہیں کرواتے، وہ واپس نہیں آئے گی۔بائیس سالہ شِورام مزدوری کرکے گھر کا خرچ چلاتے ہیں۔ان کے مطابق اپنی بیوی کی بات سن کر انہیں ایسا لگا کہ ان میں ایک نئی آگہی پیدا ہوئی ہے۔

image


سگریٹ چھوڑنے کی کوشش پڑی مہنگی
کہتے ہیں کہ سگریٹ نوشی مضر صحت ہے مگر اس کو چھوڑنے کی کوشش پر ایک شخص کا جو حشر ہوا وہ ناقابل بیان ہے- امریکی ریاست البامہ میں ایک شخص نے سگریٹ نوشی چھوڑنے کے لیے الیکٹرانک سگریٹ استعمال کرنا چاہی تو وہ اس کے منہ میں آتے ہی دھماکے سے پھٹ گئی- جس کا نتیجہ اس کے آگے کے دانتوں کے ٹوٹنے اور چہرے کے جھلسنے کی صورت میں نکلا- حکام کے مطابق سگریٹ منہ میں جاتے ہی ایک راکٹ کی طرح منہ سے نکلی اور دھماکے سے پھٹ گئی جس کا خمیازہ بیچارے شخص کو بھگتنا پڑا-

image


انوکھا احتجاج٬ انوکھا مؤقف
روس میں تو اب کھلونے بھی احتجاجی مظاہروں پر نکل پڑے ہیں اور اس سے بھی دلچسپ چیز یہ ہے کہ روسی حکومت نے انہیں ملکی شہری ماننے سے انکار کرتے ہوئے احتجاج کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے- ایسا دلچسپ واقعہ روس کے برفانی شہر سائبریا میں پیش آیا جہاں ڈھائی سو کے قریب کھلونوں کے احتجاج کے لیے اجازت نامہ یہ کہہ کر دینے سے انکار کر دیا کہ وہ روس کے شہری نہیں- انتظامیہ کے بقول لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ یہ خصوصاً درآمدی کھلونے روسی شہری نہیں بلکہ یہ تو انسان بھی نہیں- اس سے قبل اسی شہر میں کھلونوں کے ذریعے حکومتی کرپشن کے خلاف احتجاج ہوچکا ہے اور لگتا ہے کہ اس وقت انتظامیہ کی آنکھیں بند تھیں-

image


ہزار سے زائد انڈوں کے کریٹس سے تخلیق کیا گیا دیوہیکل ٹینک
پلاسٹک کے کریٹس انڈوں کو ٹوٹنے سے بچانے اور حفاظت سے رکھنے کے لیے استعمال میں لائے جاتے ہیں لیکن انڈوں کے یہی حفاظتی خول تباہ کُن ہتھیار کی شکل میں بھی ڈھالے جاسکتے ہیں۔ چیلنجر .ٹونامی یہ ٹینک مکمل طور پر انڈوں کے کریٹس سے تخلیق کیا گیا ہے۔اسٹیورٹ مرڈوخ نامی ایک آرٹسٹ نے5ہزار16انڈے کے کریٹس استعمال میں لاتے ہوئے دیوہیکل جنگی ٹینک تخلیق کیا ہے جو دیکھنے والوں کو دنگ کردینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔امدادی مقصد کے تحت512 گھنٹے میں تخلیق کیے گئے اس چیلنجر .ٹو نامی ٹینک کی تیاری میں میں26لیٹر گوند،10ہزار1سوکیلیں،15لیٹر پینٹ،80اسکوائر میٹر اسٹیل کی شیٹس اور 5ہزار13اسٹیپل پنیں استعمال کی گئی ہیں۔

image
YOU MAY ALSO LIKE:

On the daily basis interesting and strange events occurs around the World. In this article we mention some of those events that emergence took place is in recent days. We believe that after reading them you may not stay without enjoying.