دنیا میں طلبہ کے لیے بہترین شہر، پیرس

اگر آپ اعلیٰ تعلیم کے لیے بیرونِ ملک جانا چاہتے ہیں تو ہمارا مشورہ ہے کہ آپ فرانس کے دارالحکومت پیرس جائیے جسے طالبِ علموں کے لیے دنیا کا بہترین شہر قرار دیا گیا ہے۔

برطانیہ کے ایک تحقیقی ادارے کی جانب سے 'بیسٹ اسٹوڈنٹ سٹیز' کے نام سے مرتب کردہ فہرست میں پیرس پہلے نمبر پر آیا ہے۔

فہرست طلبہ کے نکتہ نظر سے دنیا بھر کے اہم شہروں کے معیارِ زندگی، فیسوں اور رہائش کے اخراجات کے قابلِ برداشت ہونے، تعلیمی اداروں کی تعداد اور ان کے معیار اور فارغ التحصیل غیر ملکی طلبہ کے لیے ملازمتوں کے مواقع کی موجودگی کی بنیادوں پر مرتب کی گئی ہے۔
 

image


فہرست میں برطانیہ کا دارالحکومت لندن دوسرے اور امریکی ریاست میساچوسٹس کا شہر بوسٹن تیسرے نمبر پر ہے۔

تحقیقی ادارے 'کیو ایس' کی جانب سے مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق پیرس کا اصل طرہ امتیاز اعلیٰ تعلیمی اداروں میں انتہائی کم فیس ہونا ہے۔
 

image


رپورٹ کے مطابق پیرس میں طالبِ علم کی اوسط فیس صرف 1700 یورو سالانہ ہے اور انڈر گریجویٹ میں تعلیم پانے والے فرانسیسی طلبہ کو صرف 500 یورو سالانہ تک فیس ادا کرنا ہوتی ہے۔

ادارے کے مطابق اپنی فیس ادا کرنے کی استطاعت نہ رکھنے والے طلبہ سے فرانسیسی تعلیمی اداروں میں ایک دھیلا بھی وصول نہیں کیا جاتا۔
 

image


اس کے برعکس لندن میں زیرِ تعلیم طالبِ علم کا سالانہ خرچ 15 ہزار 800 یورو جب کہ بوسٹن میں تعلیم پر اٹھنے والا اوسط سالانہ خرچ 30 ہزار یورو ہے۔

ادارے کی جانب سے تعلیمی اداروں کے معیار کے بارے میں مرتب کی جانے والی سالانہ رپورٹ میں اس برس بھی برطانیہ کی 'کیمبرج یونی ورسٹی' اور امریکہ کی 'ہارورڈ یونی ورسٹی' کو دنیا کی بہترین جامعات قرار دیا گیا ہے۔

YOU MAY ALSO LIKE:

In a world ranking of university cities, using criteria from results, employability, fees and the price of a hamburger, a UK research group has ranked Paris the best city in the world in which to study. Paris has been ranked the best city in the world for students, according to a UK study, although some French undergraduates felt the results were wide of the mark.