برطانیہ کے ایک سکول میں ’ہفتہ ناکامی‘

برطانیہ میں لڑکیوں کا ایک معروف اسکول ’ ناکامی کا ہفتہ‘ منانے کی تیاریاں کررہا ہے تاکہ طالبات کو خطرات کا سامنا کرنے، صدمے یا کمزوری سے نمٹنے اور اپنی غلطیوں سے سیکھنے کی تربیت دی جاسکے۔

برطانیہ کے ومبلیڈن ہائی اسکول کی انتظامیہ کہتی ہے کہ ’ہفتہ ناکامی‘ کے دوران اس بات پر زور ہوگا کہ خطرہ مول لینے سے گریز کرنے کے بجائے کوشش کرنے کی اہمیت پر زور دیا جائے گا۔

’ہفتہ ناکامی‘ میں طالبات سے پوچھا جائے گا کہ جب وہ ناکام ہوتی ہیں تو کیسا محسوس کرتی ہیں۔

اسکول کی ہیڈ مسٹریس ہیتھر ہینبری نے کہا کہ وہ یہ دکھانا چاہتی ہیں کہ زندگی میں بعض دفعہ کامیاب نہ ہونا بالکل نارمل اور قابل قبول بات ہے۔

image


مس ہینبری کے اسکول کی طالبات برطانیہ میں نمایاں ترین مارکس حاصل کرتی رہی ہیں لیکن پیر سے جب ناکامی کا ہفتہ منانے کا آغاز ہوگا تو ان طالبات کو اپنی ناکامیوں پر توجہ دینے کے لیے کہا جائے گا۔

اسکول نے اس سلسلے میں طالبات کے لیے ورکشاپس، اسمبلیز اور دوسرے پروگرام ترتیب دیے ہیں جن میں ان کے والدین اور اساتذہ بھی حصہ لیں گے اور اپنی اپنی ناکامیوں کی داستانیں سنائیں گے۔

image


اسی طرح مشہور اور کامیاب افراد کے ویڈیو کلپس بھی چلائے جائیں گے جن کے راستے میں ناکامیاں آئیں لیکن وہ آگے بڑھتے گئے۔

ہفتہ ناکامی کے دوران طالبات کے درمیان اس بات پر بحث و مباحثہ بھی کرایا جائے گا کہ ناکامی کے فائدے کیا ہوتے ہیں اور یہ بھی کہ ناکامی سے بچنے کے لیے بے تحاشہ کوشش کرنے کا منفی پہلو کیا ہوتا ہے۔

YOU MAY ALSO LIKE:

A top girls' school is planning a "failure week" to teach pupils to embrace risk, build resilience and learn from their mistakes.The emphasis will be on the value of having a go, rather than playing it safe and perhaps achieving less. Pupils at Wimbledon High School will be asked how they feel when they fail. The headmistress, Heather Hanbury, said she wanted to show "it is completely acceptable and completely normal not to succeed at times in life."