ہر انسان کے اندر انسانیت اور حیوانیت دونوں طرح کی صفات پائی جاتی ہیں لیکن جو
لوگ اپنے اندر کے انسان سے اپنے اندر کے حیوان کو پچھاڑ دے اور اس پر غالب
آجائے تو سمجھو وہ دنیا کا سب سے دلیر خوش قسمت اور کامیاب انسان ہے جو اپنے دل
اور اپنے رب دونوں کو راضی رکھتا ہے ایسے انسان ہی ہمیشہ غالب رہتے ہیں دوسرے
ان پر کبھی غالب نہیں آ سکتے
نفس پر قابو پانا ہی انسان کی سب سے بڑی خوبی ہے جو انسان کو جرات و بے باکی
اور دلیری عطا کرتی ہے اگرچہ یہ کام مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں انسان چاہئے
تو ہر مشکل کو آسان کر بنا سکتا ہے اور نہ ممکنات کو ممکن بنا سکتا ہے اور یہ
سب ارادے کی مضبوطی اور سچی لگن سے ہی ممکن ہے |