بجلی کی لوڈ شیڈنگ پھر بے قابو

ابھی گرمی کے موسم کو گرم ہونے کیلئے مزید دوماہ باقی ہیں اور پاکستان کی جمہوری حکومت نے کمال کی منصوبہ بندی کی درجہ بندی کرتے ہوئے پاکستانی قوم کو لوڈشیڈنگ کیلئے2ماہ قبل سے ہی ذہنی طور پرتیار رہنے کی تیاری کروانا شروع کر دی ہے اپوزیشن اکثر طور پر حکومت سے نالاں رہتی ہے کہ حکومت کوئی بھی کام بروقت اور منصوبے کے تحت نہیں کرتی جس کی وجہ سے پاکستان کو شدید معاشی ،اقتصادی اور مالی بحران کا سامنا ہے پہلی مرتبہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے قوم کو ذہنی طور پر تیار کرنے کیلئے حکومت کی منصوبہ بندی پر اپوزیشن بھی رشک کر رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔ہے نہ شرم کی بات؟؟؟؟بے روزگاری ،مہنگائی او ر غربت پاکستان کا بنیادی اوراہم مسئلہ ہے جو بھی پارٹی برسر اقتدار آئی اسی ایشو کو بنیاد بنا کر برسراقتدار آئی اور یہی ایشو بعد میں برسراقتدار پارٹی کے اقتدار کے خاتمہ کا وجہ بھی بنا کیا وجہ ہے کہ آج 64سالوں سے اس ایشو پر حکومتی بن اورگر بھی رہی ہیں مگر ہمارا بنیادی مسئلہ آج بھی اپنی جگہ پر موجود ہے امر واقع یہ ہے کہ موجودہ حکومت جس کی پارٹی پاکستان،گلگت بلستان اور آزاد کشمیر کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہونے کا دعوا کرتی ہے شہدا کی جماعت ہونے کابھی دعوا کرتی ہے اور سب سے بڑی بات یہ کہ اس جماعت کے پاس عوام کو روٹی ،کپڑااور مکان دینے کانعرہ ہونے کا بھی اعزاز موجود ہے بادی النظر میں اگر تمام دعوؤں اور اعزازوں کو یکجا کیا جائے توبھی پیپلز پارٹی عوام کی وہ وامیدیں پور ا کرنے میں پوری طرح ناکام ہے جن امیدوں کی بنیاد پر عوام نے پیپلز پارٹی کو بھاری اکثریت کامیاب کروایا آج وہ امیدیں بھیکاری کی شکل میں گلیوں اور محلوں میں بٹک رہی ہیں اور رہی سہی کسر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نکال رہی ہے بے روزگاری ،غربت اور مہنگائی نے عوام کو پوری طرح بے بس کیا ہوا ہے اور معاملہ یہی ختم نہیں ہوتا بلکہ بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کر نے میں کمال کی مدد فراہم کرکے عوام کی اکثریت کو بستر مرگ پر لٹا دیا ہے عوام موت کو تلاش کر رہے ہیں لیکن موت بھی نہیں مل رہی پاکستان کے عوام ایک ایسی کشتی میں سوار ہو چکے ہیں جو آگے جانے کی صورت میں طوفان کی نظر ہو سکتی ہے اورپیچھے موڑنے کی صورت میں ساحل سمندر ہی نظر نہیں آرہا اس قوم کا قصور کیا ہے اور اس کو سزا اتنی کیوں دی جا رہی ہیں ہر پاکستانی سوچنے پر مجبور ہے مگر جواب کوئی نہیں آج کل الیکشن کی تیاری ہے پیپلزپارٹی کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کا بالخصوص مسلم لیگ(ن) تحریک انصاف اورMQMکا دعوا ہے کہ وہ پاکستانی قوم کو اسی طوفانی کیفیت سے باہر نکالیں گے مگر حقیقت یہی ہے کہ کسی جماعت کے پاس پاکستان قوم کو خوشحال بنانے کا بنیادی کوئی بنادی فارمولہ موجود ہی نہیں جو جماعت برسراقتدار آتی ہے وہ اپنے معاملات میں الجھ کراپنا ٹائم پورا کرکے ماضی کا حصہ بن جاتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔
Mumtaz Ali Khaksar
About the Author: Mumtaz Ali Khaksar Read More Articles by Mumtaz Ali Khaksar: 49 Articles with 36521 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.