ذہانت کسی کی میراث نہیں ہوتی٬ یہ قدرت کا حسین تحفہ ہے- دنیا میں بہت
سے افراد نے اپنی ذہانت سے نہ صرف کامیابیاں حاصل کیں بلکہ انہوں نے منفرد
مقام بھی حاصل کیا- لیکن کچھ افراد ایسے بھی ہیں جن کی ذہانت قابل رشک ہے-
آج ہم دنیا کے چند ایسے ہی افراد کا ذکر کریں گے جنہیں انتہائی غیر معمولی
قرار دیا گیا ہے-
Kim Ung-Yong
جنوبی کوریا کے کم انگ یانگ آئی کیو کے لحاظ سے دنیا میں سب سے آگے ہیں جو
چار سال کی عمر میں یونیورسٹی تک پہنچے اور انہوں نے پندرہ سال کی عمر میں
پی ایچ ڈی کر لی- 1962 میں پیدا ہونے والا یہ شخص تاحال زندہ ہے اور اپنی
بے مثال ذہانت کے باعث گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہے- چار سال کی عمر
میں ہی کم انگ جاپانی٬ کورین٬ جرمن اور انگلش جیسی زبانیں بول سکتے تھے-
سات سال کی عمر میں ناسا کی جانب سے انہیں امریکہ آنے کی دعوت دی گئی اور
1974 میں 15 سال کی کم عمر میں کم انگ نے امریکہ کی یونیورسٹی کولریڈوسٹیٹ
یونیورسٹی سے فزکس میں پی ایچ ڈی کی اور 1978 میں وطن واپسی تک ناسا کے لیے
تحقیقی کام کیا- |
|
Gregory Smith
دوسرے نمبر پر 1990 میں
پیدا ہونے والے گریگوری سمتھ ہیں- جو صرف 12 سال
کی عمر میں نوبل پرائز فار پیس کے
لیے نامزد ہوئے- یہ صرف 2 سال کی عمر میں
پڑھنے کے قابل ہوئے- گریگوری 10 سال کی عمر میں یونیورسٹی میں داخل ہوئے-
صرف ذہانت ہی گریگوری کا کریڈٹ نہیں بلکہ اس نوجوان نے امن اور بچوں کے
حقوق کے لیے دنیا بھر کا سفر کیا- گریگوری انٹرنیشنل یوتھ ایڈوکیٹس کے بانی
ہیں جو دنیا بھر میں امن اور باہمی مفاہمت کے لیے کام کرنے والی تنظیم ہے-
گریگوری بل کلنٹن اور میخائل گوربا چوف سے ملے اور اقوام متحدہ میں اپنے
خیالات کا اظہار کر چکے ہیں-
|
|
Akrit Jaswal
تیسرے نمبر پر اکرت جسوال ہیں جو صرف سات سال کی عمر میں سرجن بن گئے- اکرت
جسوال بھارت بھر میں ذہانت کے لحاظ سے پہلے نمبر ہیں اور ان کے آئی کیو کا
لیول 146 ہے- اکرت 2000 میں اس وقت کھل کر سامنے آئے جب انہوں نے اپنا پہلا
میڈیکل پروسیجر اپنے گھر میں کیا- اس وقت ان کی عمر سات سال تھی جبکہ مریض
ایک 8 سالہ مقامی بچی تھی جو ڈاکٹر کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتی تھی-
باوجود اس کے کہ اکرت نے سرجری کی کوئی باقاعدہ تربیت حاصل نہیں کی- اکرت
ان دنوں چندی گڑھ یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں اور یونیوسٹی کا سب سے چھوٹا
طالبعلم ہونے کا اعزاز رکھتے ہیں- |
|
Cleopatra Stratan
چوتھے نمبر پر قلوطرہ سٹریٹن ہیں جو تین سال کی عمر میں گانا شروع
کر چکی ہیں اور ہر گانے کا ایک ہزار برطانوی پاؤنڈ معاوضہ لے رہی ہیں-
قلوپطرہ 6 اکتوبر 2002 کو چیشینؤ مالدوا میں پیدا ہوئیں اور رومانیہ کی
سنگر پاول سٹریٹن کی بیٹی ہیں- قلوپطرہ کو دنیا کی سب سے کم عمر کمرشل سنگر
ہونے کا اعزاز حاصل ہے- سال 2006 میں صرف 3 سال کی عمر میں قلوپطرہ نے اپنا
البم لاورسٹاڈی ٹیری انی ریلیز کیا- جبکہ انہیں تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد
کے سامنے دو گھنٹے تک لائیو پرفارم کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے-
|
|
Aelita Andre
پانچویں نمبر پر ایلیٹا آندرے ہیں جنہوں نے صرف 2 سال کی عمر میں ایک معروف
گیلری میں اپنی پینٹنگز کی نمائش کی- ایلیٹا کو اس وقت اپنی پینٹنگز کی
نمائش کا موقع ملا جب ایک فوٹو گرافر نے میلبورن میں سٹریٹ گیلری کے
ڈائریکٹر مارک جیمی سن سے ایلیٹا کی پینٹنگز کی بات کی اور ان کو ایلیٹا کا
کام دیکھایا- جیمی سن نے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے ایلیٹا کے فن پارے اس
نمائش میں رکھے- |
|