صحت مند زندگی گزارنے کے لیے چند مفید معلومات

تندرستی ہزار نعمت ہے اور اس نعمت سے فیض یاب ہوتے رہنے کے لیے ضروری ہے کہ انسان اپنی صحت کا ہمیشہ خیال رکھے اور بیماریوں کے لاحق ہونے والے تمام خطرات سے آگاہ رہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق انسان اپنی صحت سے متعلق مندرجہ ذیل چند باتوں کا خیال رکھ کر بہت سی پیچیدہ اور جان لیوہ بیماریوں سے محفوظ رہ سکتا ہے۔

* ہفتے میں 4 سے 5 مرتبہ 45 سے 60 منٹ کی ورزش دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتی ہے ۔

* شوگر کے مریض دن میں کم از کم 60 منٹ پیدل چلیں۔

image


* ورزش کرنے کے عمل کو اعتدال کے ساتھ انجام دیں تاکہ حد سے زیادہ سانس نہ پھولے۔

* کسی بھی ایسی ورزش سے پرہیز کریں جو جسمانی دردوں کا باعث بنے۔

* مناسب اور معیاری خوراک کا استعمال کریں جو حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق ہو۔

image


* خوراک میں دودھ، پھل اور سبزیاں زیادہ استعمال کریں۔

* تیل اور گھی میں تلی ہوئی اشیاء سے پرہیز کریں تاکہ کلسٹرول کی زیادتی، دل اور معدہ کی بیماریوں سے بچا جا سکے۔

* خوراک میں لال مرچ کا استعمال بے حد کم کریں اور نمک بھی کم مقدار میں استعمال ہو تو بہتر ہے۔

* رات کو سونے سے قبل ایک سے دو گلاس پانی پینے کو اپنا معمول بنائیں۔

image


* رات کا کھانا سورج غروب ہونے کے فوراً بعد کھانے کی کوشش کریں۔

کمزور اور عمر رسیدہ افراد کے لیے ہدایات

* زیادہ دیر کے لیے جھک کر کام کرنے سے پرہیز کریں۔

image

* نماز پڑھنے میں اگر دشواری ہو تو نماز ادا کرنے کے لیے کرسی کا استعمال کریں۔

* ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر یا چوکڑی مار کر مت بیٹھیں۔

* استعداد سے زیادہ وزن اٹھانے سے پرہیز کریں۔

* زمین پر بیٹھنے کی بجائے مناسب بلند کرسی کا استعمال کریں۔

image

* باتھ روم میں کموڈ استعمال کریں تاکہ گھٹنوں کے امراض سے بچا جا سکے۔

* چھینک لیتے ہوئے اور کھانسی کرتے وقت ضرورت سے زیادہ زور لگانے کی کوشش ہرگز نہ کریں۔

* ناہموار اور پھسلن والی جگہوں پر مت جائیں کیونکہ ہڈیاں کمزور ہونے کی وجہ سے گرنے کے باعث ہڈیاں ٹوٹ سکتی ہیں۔

image

* گھٹنوں کے مریض اپنی ران کے پھٹوں کی ورزش پاؤں پر وزن باندھ کر باقاعدگی سے کریں۔ ایسی ورزش آپ کے درد کو 60 سے 70 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔

* موٹے افراد اپنے وزن کو کم کرنے کی کوشش کریں۔

   

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Here are healthy lifestyle tips you can incorporate into your daily life to promote your health and well-being. Some are tips that you should implement on a daily basis and others are minor changes you can make to your life to foster healthy living.