9 مارچ کو لاہور کے پی سی ہوٹل میں ایک اہم تقریب ہوئی- اس تقریب میں آل
ورلڈ نیٹ ورک ( Allworld Network ) کی جانب سے پاکستان کی 100 بہترین ترقی
کی جانب گامزن کمپنیوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا- یہ وہ کمپنیاں تھیں جن میں
کئی کمپنیوں کے نوجوان مالکان ( Entrepreneurs ) نے خالی جیب سے کاروبار کی
بنیاد رکھی اور آج اپنی کمپنیوں کو ترقی کی جانب گامزن کر چکے ہیں- کئی
کمپنیوں کے مالکان نے امریکہ اور پورپ میں کمپنی قائم کرنے کے مقابلے میں
پاکستان کو ترجیح دی اور آج یہ قابل فخر پاکستانی تیزی سے کامیابیوں کی
سیڑھیاں چڑھ رہے ہیں-
|
|
آل ورلڈ ( Allworld Network ) کا فورم چند امریکن ریسرچرز اور
پروفیسرز کی جانب سے قائم کیا گیا ہے- جن میں ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر
مائیکل پورٹر ( Michael Porter ) بھی شامل ہیں- اس ادارہ کا مقصد ترقی پزیر
ممالک میں موجود تیزی سے ترقی کرتی نان لسٹڈ ( Non Listed ) کمپنیوں اور ان
کے ذہین مالکان کو مقامی اور عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے-
|
|
جہاں اس وقت عالمی سطح پر امریکہ٬ یورپ اور جاپان جیسی معاشی سپر پاورز کی
معیشت جمود کا شکار نظر آ رہی ہے- وہیں پاکستان کے ان شاہینوں (
Entrepreneurs ) کی کمپنیاں 55 فیصد سالانہ گروتھ کے ساتھ ترقی کی جانب
گامزن ہیں- نہ صرف یہ کمپنیاں 1.4 بلین ڈالر کا بزنس کر رہی ہیں بلکہ
پاکستان جیسے ملک جہاں بے روزگاری عروج پر ہے٬ 41000 افراد کو روزگار مہیا
کرنے کا ذریعہ بھی ہیں-
|
|
ان 100 قابلِ فخر “ شاہینوں “ میں منجھے ہوئے کاروباری حضرات سے لے کر
نووارد نوجوان اور سینیر طلبا کے گروپ بھی شامل ہیں- جن میں ہر ایک کی
کامیابی بذاتِ خود ترغیب کی جانب گامزن کرتی کہانی ہے- ایک کمپنی کے صاحب
نے 4 سال قبل 7 لاکھ سے ٹریننگ کمپنی کی بنیاد رکھی جو کہ آج 100 ملین روپے
کی کمپنی بن چکی ہے- امریکہ کی بہترین یونیورسٹی Stanford سے فارغ التحصیل
اور Intel کا تجربہ رکھنے کے باوجود٬ مونس رحمان جیسے قابل نوجوان نے
پاکستان ہی کو ترجیح دی اور اب یہاں پاکستان کا کامیاب ترین جاب پورٹیل چلا
رہے ہیں-
|
|
ان قابل پاکستانیوں کے گروپ سے چند معروف کاروباری افراد نے بھی خطاب کیا-
اور اپنے تجربات اور کامیابیوں کو شئیر کرنے کے ساتھ ساتھ Pakistan 100 میں
شامل کمپنیوں کی ترقی اور کام کو بھی سراہا- ان قابل قدر احباب میں نشاط
گروپ کے میاں منشاﺀ صاحب٬ چئیرمین داؤد ہرکولیس حسین داؤد صاحب٬ SECP کے
چئیرمین٬ محمد علی صاحب سمیت امریکن قونصل جنرل نینا ماریہ ( Nina Maria )
بھی شامل تھیں-
|
|
یہاں ہماری ویب کے قارئین کے لیے مبارک باد کا پیغام بھی شامل ہے کہ ہماری
ویب ڈاٹ کام کی سرپرست کمپنی “ ویب بِز میڈیا “ Webiz Media “ بھی ان 100
بہترین کمپنیوں میں شامل ہے- یہ کامیابی ہم اپنی ٹیم کے ساتھ ساتھ اپنے
ہماری ویب کے تمام قابل قدر یوزرز کے نام بھی کرتے ہیں- کیونکہ ہماری ویب
کے یوزرز ہی کی بدولت آج ہم ترقی کی راہوں پر گامزن ہیں- |