سیدنا امیر معاویہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی سیرت پر ایک منفرد کتاب

فاتح عرب و عجم، کاتب وحی، برادر نسبتی پیغمبر، ہم زلف نبی، راز دار نبوت، امام تدبر و سیاست، خال المومنین، امیر المومنین

سیدالرسل، امام الانبیائ، خاتم المعصومین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک نہایت ممتاز و جلیل القدر صحابی سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ آسمان نبوت کے وہ ستارے اور چمنستان محمد کے وہ پھول ہیں کہ جن پر سب سے زیادہ اعتراضات کیے اور کئی الزامات عائد کیے گئے ہیں اور ان تمام اعتراضات و الزامات کی وجہ قرآن و سنت کے مقابلہ میں تاریخی روایات کو اہمیت دینا ہے۔ جبکہ قرآن و سنت کی تعلیمات کے خلاف ہر روایت قابل تردید ہے۔ چہ جائے کہ اس پر تکیہ کرتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام پر براہ راست اور بالواسطہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر انگلی اٹھائی جائے۔ سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی سیرت پرکئی علمائ، فقہائ، مفسرین، مفتیان و اہل علم حضرات نے کئی کتابیں اور مضامین تحریر فرمائے ہیں۔ چند ایک جزوی اختلافات کے باوجود ہمارے نزدیک سیرت معاویہؓ کے عنوان پر لکھی گئی کتابوں میں سے بہترین کتابیں مولانا محمد نافع، جھنگ کی سیرت حضرت امیر معاویہؓ، حکیم محمود احمد ظفر ، سیالکوٹ کی ”سیدنا معاویہؓ اور ان کے حالات زندگی“، پروفیسر حافظ اظہر محمود کی ”سیرت حضرت امیر معاویہؓ “ و ”مقام صحابہؓ و سیدنا معاویہؓ “، قاضی طاہر علی الہاشمی، حویلیاں کی ”امیرالمومنین سیدنا معاویہؓ “اور مفتی محمد تقی عثمانی کی ”حضرت معاویہؓ و تاریخی حقائق“ ہیں ۔

”حضرت معاویہؓ و تاریخی حقائق“ بدنام زمانہ کتاب ”خلافت و ملوکیت“ کے جواب میں انتہائی احسن انداز میں تحریر کی گئی کتاب ہے۔ اس لیے اس میں سیرت معاویہؓ کے تمام پہلوؤں پر خامہ فرسائی نہیں کی گئی۔ جبکہ متذکرہ بالا باقی کتابوں میں سیرت معاویہؓ کے تقریباً تمام پہلو واضح کیے گئے ہیں۔ مگر ابھی تک کوئی ایسی کتاب نہیں تحریر کی گئی تھی جس میں نبیﷺ سے سیدنا معاویہؓ کی براہ راست روایت کی گئی تمام احادیث جمع کی گئی ہوں۔ اس ضرورت اور کمی کو اسلام آباد کے محمد عرفان الحق(بی اے۔ایل ایل بی) نے پورا کرتے ہوئے ”مقام امیر معاویہؓ و مرویات امیرمعاویہؓ “کے عنوان سے معنون ایک ایسی کتاب تالیف کی ہے کہ جس میں سیدنا معاویہؓ کے حیات طیبہ کے چند اہم پہلو بیان کیے گئے ہیں۔ اور مقام امیر معاویہؓ قرآن و حدیث اور فرامین رسول امین اور ارشادات صحابہ کرامؓ کی روشنی میں واضح کیا گیا ہے۔ اور ساتھ ہی سیدنا معاویہؓ کی نبیﷺ سے براہ راست روایت کی گئی تمام احادیث مبارکہ بھی ترجمہ سمیت جمع کر دی گئی ہیں۔ ان احادیث کی کل تعداد 163 ہے اور اس سے پہلے ایسی کوئی کتاب نہیں تحریر کی گئی جس میں تمام مرویات معاویہؓ جمع کی گئی ہوں۔

یہ منفرد کتاب جامعہ اشرفیہ کے فاضل، راوپنڈی و اسلام آباد کی ممتاز علمی شخصیت شیخ الحدیث مولانا عبدالرؤف صاحب کی رائے گرامی اورفاضل دارالعلوم کراچی مفتی عبدالرشید صاحب(ایل ایل بی،پی ایچ ڈی)، اسلام آباد کی تقریظ کے ساتھ دفاع اسلام پبلیکیشنز(لاہور۔کراچی۔اسلام آباد) نے شائع کی ہے۔ جبکہ اس کتاب پر مولانا حکیم محمود احمد ظفر صاحب نے اپنے مخصوص انداز میں تقدیم تحریر فرمائی ہے۔

اس کتاب کے اہم عنوانات یہ ہیں:
﴿مقام صحابہؓ ﴿امیر المومنین سیدنا امیر معاویہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ ،خاندان
﴿سیدہ ہند رضی اللہ عنہا نے سیدالشہداءحضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کاکلیجہ چبایا؟
﴿سیدنا امیر معاویہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی ولادت اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے رشتہ داریاں﴿کتابت وحی ﴿قصر شعر حضور اکرم ﷺ
﴿سیدنا امیر معاویہص کے زیر نگرانی پوری ہونے والی دو عظیم نبوی بشارتیں﴿پہلا بحری جہاد ﴿قسطنطنیہ کا جہاد
﴿ارشادات نبویہ در مدح سیدنا امیر معاویہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ ﴿اقوال صحابہث در فضائل امیر معاویہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ
﴿سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے متعلق ایک خطرناک رویہ ﴿محبت صحابہؓ ﴿مرویات امیر معاویہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ

اس اہم کتاب کا مطالعہ ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے تاکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیارے صحابہ کرامؓ کی عظمت و منقبت پر غیروں کی جانب سے کی جائے والی بے جا تنقید کا منفی اثر ختم کیا جا سکے۔ یہ کتاب ان مقامات سے حاصل کی جاسکتی ہے:
بخاری اکیڈمی، دار بنی ہاشم، مہربان کالونی، ملتان 03006326621
قاضی چن پیر الہاشمی اکیڈمی، مرکزی جامع مسجد، سیدنا معاویہؓ چوک، حویلیاں، ہزارہ 03215865465
عبداللہ سٹیشنرز، محمدی چوک، خیابان سرسید، راولپنڈی 03005052229
مسڑبکس، سپر مارکیٹ، F-6، اسلام آباد 051-2278843
اسلامک ٹرینڈز، F-10 مرکز، اسلام آباد 051-2299722
Kamran Saleem
About the Author: Kamran Saleem Read More Articles by Kamran Saleem: 4 Articles with 11504 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.