چھینکے نے والے نے اگر الحمدللہ
کہا تو سننے والوں پر چھینک کے جواب میں یرحمک اللہ کہنا واجب ہے ‘ اگر کسی
عورت کو چھینک آئے اور اجنبی مرد سن لے تو اس متعلق فقہاء کرام نے تفصیل
بیان کی ہے ۔ اگر عورت عمر رسیدہ نہیں ہے تو مرد کو چاہئے کہ دل میں یرحمک
اللہ کہے اور اگر عورت عمررسیدہ ہو تو مرد اس چھینک کا جواب اتنی آواز سے
دے کہ وہ عورت اس کو سن سکے ۔ اسی طرح مرد کی چھینک پر عمر رسیدہ عورت آواز
سے جواب دے اور جو عمر رسیدہ نہ ہو وہ دل میں یرحمک اللہ کہہ لے۔
فتاوی عالمگیری ج 5 ص 326 میں ہے
’’تشمیت العاطس واجب ان حمد العاطس ‘‘ اور اسی کے ص 327 میں ہے
’و ان کانت شابۃ یرد علیھا فی نفسہ ‘‘اور رد المحتارج 5 ص 261 میں ہے
’’ لا یشمتھا و لا یرد السلام علیھا بلسانہ ۔ ۔ ۔ ان کانت عجوزاً رد الرجل
علیھا بلسانہ بصوت تسمع ۔ ۔ ۔ و کذا الرجل اذا سلم علی امرأۃ اجنبیۃ
فالجواب فیہ علی العکس |