الیکشن کمیشن آف پاکستان کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے لئے نامزد کیا
گیا ہے، دنیا کی سب سے بڑی ایس ایم ایس سروس شروع کرنے پر الیکشن کمیشن آف
پاکستان کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے اور اس کی سروس
کی تفصیلات الیکشن کمیشن سے مانگ لی ہیں۔
|
|
ڈی پی آر الیکشن کمیشن الطاف خان نے سماء کو بتایا کہ آٹھ کروڑ تیس لاکھ سے
زائد ووٹوں کی بلاتعطل ایس ایم ایس پر تصدیق کی وجہ سے الیکشن کمیشن کو
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے لئے شامل کیا گیا ہے، انھیں تفصیلات بھجوا رہے
ہیں جس کے بعد الیکشن کمیشن کانام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر دیا
جائے گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق آٹھ کروڑ سے زیادہ ووٹرز کو بیک وقت یہ سہولت دینے
پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے الیکشن کمیشن کے کردار کو سراہا۔
|