لمبے بال پڑ گئے مہنگے

اس کو اپنے بال لمبے کرنے میں 5 سال کا عرصہ لگا٬ جو کہ 18 انچ کے ہوچکے تھے- اس کے علاوہ ان بالوں پر اس کے والدین نے بھی 4200 پاؤنڈ خرچ کردیے جو کہ شیمپو اور کنڈیشنر کی مد میں تھے- مگر پھر جلد ہی یہ بال اس کے لیے وبال جان بن گئے-

5 سالہ Rean Carter چونکہ لمبے بالوں والوں کی وجہ سے ایک لڑکی دیکھائی دیتا تھا اور اسے لڑکی کے نام Rapunzel سے پکارا جانے لگا تب اسے غلطی کا احساس ہوا- یہ احساس ہی اس کے پہلی بار ہئیر ڈریسر کی دکان پر جانے کا سبب بنا-
 

image


Rean ہئیر ڈریسر کی دوکان پر گیا جو کہ Sunderland میں Fellaz کے نام سے ہے٬ اور وہاں جاکر اس نے تقاضہ کیا کہ اس کے بال پیچھے سے اور اطراف سے مختصر کر دیے جائیں کیونکہ اسے اسکول میں چھیڑا جاتا ہے-

رین کی 30 سالہ والدہ جو کہ ایک پارٹی آرگنائزر بھی ہیں٬ کا کہنا ہے کہ “جب انہوں نے اپنے بیٹے کے خوبصورت اور لمبے بالوں کو کٹا ہوا دیکھا تو ان کا دل ٹوٹ گیا“-
 

image


ان کا کہنا تھا کہ “ وہ 5 سال سے اس کے بال بڑھا رہی تھیں٬ اور اب وہ واپس نہیں آسکتے ہیں- وہ اب بالکل مختلف دیکھائی دیتا ہے“-

وہ کہتی ہیں کہ “ جب رین اسکول میں داخل ہوا تو وہ اپنے بال پیچھے کی طرف باندھ کر جاتا تھا لیکن وہاں دوسرے بچے اس کا مذاق اڑاتے تھے- وہ ان کے ساتھ کھیلتا بھی نہیں تھا کیونکہ وہ لڑکیوں کی طرح دیکھائی دیتا تھا“-
 

image


ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ “ جب میں رین کو اسکول لے کر گئی تو اس کے اس نئے روپ کو دیکھ کر اسکول ٹیچرز حیران رہ گئے اور انہوں نے کہا کہ تم پہلے اچھے نہیں دکھتے تھے لیکن تم ایک خوبصورت لڑکے ہو“-

اس کے دوستوں نے اسے گھیر لیا اور وہ کافی دیر تک ان کی توجہ کا مرکز بھی رہا-
 

image

رین کے مطابق اسے سکون محسوس ہوا اور پہلی رات سے اسے نیند بھی بہترین آئی- عام طور پر سونے کے وقت وہ اپنے بال پیچھے باندھ لیتا تھا لیکن رات کے کسی پہر وہ پھر اس کے چہرے پر آ جاتے تھے- بال کٹوانے کے بعد وہ چین کی نیند سویا-

رین جو کہ اپنے بالوں سے حاصل ہونے والے پیسوں کو Sunderland Royal Hospital کے بچوں کے یونٹ کو عطیہ کر رہے ہیں٬ اور اس میں کچھ رقم انہوں نے اپنے دوستوں اور رشتے داروں سے بھی حاصل کی ہے جو کہ 82 پاؤنڈ تھی-
 

image

ان کا کہنا ہے کہ “میں بہت خوش ہوں- میرے بال اچھے دیکھائی دیتے ہیں اور میرے اساتذہ بھی مجھے پہچان لیں گے“-

رین کی والدہ کا کہنا ہے کہ “ میں استری کر رہی تھی جب رین نے میرے پاس آ کر رونا شروع کردیا٬ اس نے کہا کہ کچھ لڑکے مجھے اسکول میں چھیڑتے ہیں- اور میں اسے صرف ہئیر ڈریسر کی دکان تک نہیں لے جاسکتی تھی کیونکہ اس کے بال بہت خوبصورت تھے اور میں یہ نہیں کرسکتی تھی“-
 

image

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ “ اس کے بال گنگھریالے تھے اور وہ اسے وراثت میں اپنے والد کی جانب سے ملے تھے کیونکہ ان کے بال بھی ایسے ہی ہیں“-

رین کے والد Neil Carter جو کہ 48 سال کے ہیں ایک پینٹر اور ڈیکوریٹر ہیں-

اس وقت رین کی والدہ سمتھ کو ایک نئی مصیبت کا سامنا ہے کہ وہ اپنے دوسرے 2 سالہ بیٹے Regan کے بال بڑھائیں یا پھر اسے بھی ہئیر ڈریسر کی دکان پر بھیج دیں-

   

YOU MAY ALSO LIKE:

It took five years, grew 18 inches and cost his parents £4,200 in shampoo, conditioner and detangling spray. But after being mistaken for a girl and called Rapunzel, five-year-old Rean Carter has made his first visit to a barber’s shop.