ملائیشیا کا ایک منفرد الٹا گھر

گھر تو آپ نے بہت دیکھیں ہوں گے مگر الٹا مکان دیکھنے کا اتفاق کبھی نہیں ہوا ہوگا- ذرا سوچیں کہ آپ آپ ایک عام سی گلی میں کسی سے ملنے جائیں اور وہاں پہنچ کر دیکھیں کہ گھر تو الٹا پڑا ہے تو یقیناً آپ اسے زلزلے کا نتیجہ قرار دے دیں گے-

مگر ملائیشیا کے ایک گاؤں میں واقع اس عجیب و غریب گھر کی تو ہر چیز ہی نرالی ہے- یہاں اندر داخل ہونے کے لیے دروازہ نہیں ہے کیونکہ یہ الٹا ہے اس لیے اندر جانے کے لیے سیڑھیاں لگائی گئی ہیں-
 

image


اندر پہنچنے کے بعد حیرت کا جھٹکا اس وقت لگتا ہے جب تمام کرسیاں٬ ٹی وی٬ صوفہ سیٹ غرض ہر چیز زمین پر نہیں چھت پر لٹکی ہوئی نظر آتی ہے٬ یہاں تک کہ واشنگ مشین بھی آپ کے سر پر خطرے کی تلوار بن کر لٹکی ہوئی نظر آتی ہے-

1500 اسکوائر فٹ کے اس گھر میں ہر چیز بہت اعلیٰ ہے مگر وہاں جا کر ایسا لگتا ہے جیسے آپ ایک چمگاڈر کی طرح دیوار پر لٹکے ہوئے ہیں-
 

image


ملائیشیا کا یہ پہلا الٹا گھر یہاں آنے والے مہمانوں کے لیے انوکھا تجربہ ہے- باہر سے دیکھنے میں یہ گھر بالکل اپنے پڑوسی گاؤں صباح میں تعمیر شدہ روایتی رہائش گاہوں کی طرح لگتا ہے-

ان سب باتوں باوجود گھر آپ کو متاثر نہ کرسکے تو اس کی پارکنگ لاٹ ضرور حیرت میں ڈال دے گی کیونکہ وہاں گاڑی جب الٹی نظر آئے گی تو اسے چلانے کا سوچا بھی کیسے جا سکتا ہے؟
 

image

   

YOU MAY ALSO LIKE:

That’s the experience for visitors to Rumah Terbalik, Malaysia’s first upside-down house. From the outside, it looks exactly like its neighbors, traditional Sabah village residences. A wheelbarrow leans against a wall and a sedan is parked in the adjacent carport. All typical except they are upside down.