خبروں پرشیخو کا تبصرہ 2

پرویز مشرف کی وردی کسی سیاسی جماعت نے نہیں بلکہ جوزف بائیڈن نے اتروائی:وزیر اعظم گیلانی۔
اب پیپلز پارٹی اخلاقی جرائت کا مظاہرہ کرتے ہوئے محترمہ کے شہیدِ جمہوریت ہونے سے بھی انکار کردے

من موہن نے زرداری کو فاختہ کی تصویر والا نیو ائر کارڈ ارسال کیا:ایک خبر
اسے کہتے ہیں بغل میں چھری منہ میں رام رام

نواز شریف کی پارٹی بڑی ہے وہ دل بھی بڑا کریں:چوہدری شجاعت
گزشتہ آٹھ سالہ دور میں آپ کو اپنا دل بڑا کرنے کا خیال نہیں آیا

مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) میں قیمتوں میں اٹھائیس فیصد اضافہ ہوا:ادارہ شماریات کی رپورٹ
ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا -آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا

حکومت پیٹرول کی قیمت تیس روپے فی لیٹر مقرر کرے:چئیرمین قائمہ کمیٹی
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے

لینڈ مافیا کے سرپرست تھانیداروں کو گھر بھجوا دونگا:سٹی ناظم کراچی
اور لینڈ ما فیا کے سرپرست ارکان صوبائی اسمبلی کا کیا ہوگا

عالمِ اسلام صیہونی جارحیت کے خلاف بھرپور کردارادا کرے اور اسرائیل کے حملے بند کرائے :قومی اسمبلی میں قرارداد
ہم کو ان سے ہے وفا کی امید -جو نہیں جانتے وفا کیا ہے
Saleem Ullah Shaikh
About the Author: Saleem Ullah Shaikh Read More Articles by Saleem Ullah Shaikh: 535 Articles with 1468167 views سادہ انسان ، سادہ سوچ، سادہ مشن
رب کی دھرتی پر رب کا نظام
.. View More