مردوں میں گنجے پن کی وجہ دریافت

امریکی سائنسدانوں نے مردوں میں گنجے پن کی سائنسی وجہ کی تلاش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ امید بھی ظاہر کی گئی ہے کہ اس تحقیق سے گنجے پن کو روکنے کا علاج اور یہاں تک کہ بال کو دوبارہ اگانا بھی ممکن ہو سکے گا۔

گنجے مردوں اور لیبارٹری میں چوہوں پر کئے گئے مطالعے میں امریکی سائنسدانوں نے ایک پروٹین کا پتہ لگایا ہے جو کہ بالوں کے جھڑنے کے لئے ذمہ دار ہوتی ہے۔
 

image


سائنس ٹرانسلیشنل میڈیسن نامی میگزین میں شائع رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گنجے پن کو روکنے کے لئے دواؤں کی تلاش بھی جاری ہے۔ اس تحقیق سے حاصل ہونے والے نتائج کی بنیاد پر گنجے پن کو روکنے کے لئے ایک کریم بھی بنائی جا سکتی ہے۔

زیادہ تر مردوں میں گجا پن وسطی عمر میں ہوتا ہے، جبکہ تقریبا اسّی فیصد مردوں میں ستر سال تک کی عمر میں بھی معمولی سے ہی بال جھڑتے ہیں۔

اس معاملے میں مردوں میں پایا جانے والا ٹیسٹوسٹيرون نامی ہارمون اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ان کی وجہ سے بالوں کے غدود سکڑ جاتے ہیں اور دھیرے دھیرے اتنے چھوٹے ہوجاتے ہیں کہ انہیں دیکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ یہی صورت حال بعد میں گنجے پن میں تبدیل ہو جاتی ہے۔
 

image


تاہم اب پینسلوینيا یونیورسٹی کے محققین یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ جب انسان میں گنجے پن کا آغاز ہوتا ہے تو کون سا مخصوص جین اس کے لئے ذمہ دار ہوتا ہے۔

محققین نے پایا کہ پروسٹاگلیڈن ڈی سینتھیز نامی ایک خاص قسم کا پروٹین سر پر گنج کے مقام پر موجود بالوں کے غدود والے خلیوں میں موجود تھے۔ یہ پروٹین بالوں والی جگہ پر نہیں تھا۔

چوہوں پر کئی گئی تحقیق کے دوران جب ان کی خوراک میں یہ پروٹین شامل کیا گیا تو وہ مکمل طور پر گنجے ہوگئے جبکہ جن چوہوں پر انسانی بال مصنوعی طریقے سے اگائے گئے تھے ان کے بال اگنا بند ہوگئے۔
 

image

تحقیق کی قیادت کر نے والے پروفیسر جارج كوٹساریلس بتاتے ہیں ’ بنیادی طور پر ہم نے دیکھا کہ پوسٹاگلینڈن پروٹین مردوں کے سر پر گنج کی جگہ جمع ہوتی ہے اور یہ بالوں کی نشوونما کو روک دیتی ہے۔ پس ہم نے مردوں میں گنجے پن کی وجہ دریافت کر لی ہے۔ ‘

محققین کا کہنا ہے کہ اس بات کی پوری امید ہے کہ سر کی کھال پر لگانے والی ایسی دوا بنائی جا سکتی ہے جس سے گنجے پن کو روکا جا سکے اور جھڑے ہوئے بال دوبارہ پیدا کر سکیں۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Experts say they have discovered what they believe is the cause of male pattern baldness. It is not simply a lack of hair, but rather a problem with the new hair that is made. A manufacturing defect means the hair produced is so small it appears invisible to the naked eye, giving the classic bald spot or receding hairline.