گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ایک ایسے گھر کا نام ہے جس کے مکین دنیا بھر میں
قائم کیے جانے والے ریکارڈ ہیں اور یہ دنیا بھر میں ایک عالمی رہنما کی
حیثیت رکھتی ہے - ان ریکارڈ میں چند حیرت انگیز اور دلچسپ ریکارڈ بھی موجود
ہیں- ہم یہاں ایسے ہی چند انوکھے اور دلچسپ ریکارڈز کی تفصیلات بتا رہے ہیں-
یقیناً آپ یہ تفصیلات پڑھ کر ضرور محظوظ ہوں گے-
کھلونا بھالو Pooh کا سب سے بڑا ذخیرہ
امریکی خاتون ڈیبورا ہوفمین مشہور کارٹون کردار “ Winnie the Pooh “ کی
زبردست شیدائی ہیں- انہیں “ پوہ “ نامی بھالو اور اس کے ساتھی کرداروں کی
شکل میں بنائے گئے کھلونے جمع کرنے کا بے حد شوق ہے- ڈیبورا 1967 سے مختلف
سائزوں میں پوہ بھالوں جمع کر رہی ہیں- 23 فروری 2009 کو جب ان کے گھر میں
موجود “ پوہ “ اور اس سے متعلقہ دیگر آئٹمز کی گنتی کی گئی تو ان کی تعداد
4405 تھی- |
|
مینڈھے کا سب سے بڑا مجسمہ
دنیا میں مینڈھے کا سب سے بڑا مجسمہ آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ
ویلز کے علاقے گولبرن میں ایستادہ ہے اور اس کی اونچائی 15 میٹر٬ لمبائی 18
میٹر٬ جبکہ چوڑائی 13 فٹ ہے- مرینو نسل سے تعلق رکھنے والے نر مینڈھے کے اس
مجسمے کو “ بگ مرینو “ کا نام دیا گیا ہے لیکن یہ ریمبو کے نام سے زیادہ
مشہور ہے- 97 ٹن وزنی یہ دیو ہیکل مجسمہ فولاد اور کنکریٹ کی مدد سے ایک
عمارت کی شکل میں تعمیر کیا گیا ہے جس میں ایک گفٹ شاپ اور ایک بھیڑوں کی
اون کا شوروم موجود ہے- اس مقام کو عام لوگوں کے لیے 20 ستمبر 1985 کو
کھولا گیا-
|
|
دنیا کا سب سے بڑا پیزا
اب تک دنیا میں جو سب سے بڑا پیزا تیار کیا گیا ہے٬ اس کا وزن 13.44 ٹن تھا
اور یہ 1990 میں جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کی پک اینڈ پے ہائپر مارکیٹ
میں تیار کیا گیا تھا- اس پیزا کا سائز 37.4 میٹر تھا- اس کی تیاری میں 500
کلو گرام آٹا٬ 800 کلو گرام پنیر اور 900 کلو گرام ٹماٹو پیسٹ استعمال ہوا
تھا- |
|
کرکٹ کا سب سے قیمتی بَلا
دنیا میں سب سے قیمتی کرکٹ بیٹ کا اعزاز آسٹریلیا کے سابق کرکٹر ڈان
بریڈمین کے زیر استعمال رہنے والے ایک بلے کو حاصل ہے٬ جو 24 ستمبر 2008 کو
میلبورن میں نیلامی کے دوران 1 لاکھ 45 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا تھا- یہ
بیٹ بریڈ مین نے 29-1928 میں انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز کے دوران اپنے
کیریر کے پہلے ٹیسٹ میچ میں استعمال کیا تھا- اس میچ کی پہلی اننگ میں
انہوں نے 18 رنز بنائے تھے جبکہ دوسری اننگ میں وہ صرف 1 رن ہی بنا پائے
تاہم بعد میں وہ دنیا کے عظیم ترین کرکٹرز میں سے ایک بن گئے-
|
|
سب
سے طویل روڈ ٹرین
دنیا کی سب سے طویل روڈ ٹرین 18 فروری 2006 کو آسٹریلوی صوبے کوئنز لینڈ کے
شہر کلفٹن میں ہوگز بریتھ کیفے زیر اہتمام ایک ایونٹ کے سلسلے میں بنائی
گئی تھی- اس روڈ ٹرین کی مجموعی لمبائی 1473 میٹر سے زائد تھی - جس میں 120
سے زائد ٹریلرز کو ایک ساتھ جوڑ کر چلایا گیا تھا- |
|