پانچواں مہینہ جمادی الاولی

اسلامی سال کے پانچویں مہینے کا نام جمادی الاولی ہے ۔ وجہ تسمیہ یہ ہے کہ اس مہینے کا نام رکھتے وقت ایسا موسم تھا کہ جس میں پانی سردی سے جم جاتا ہے اس لئے اسے جمادی الاولی کہتے ہیں ۔ اس مہینے کی آٹھویں تاریخ کو مولائے کائنات مولانا مشکل کشا علی ابن طالب رضی اللہ عنہ کا یوم پیدائش منایا جاتا ہے۔
حضرت علی رضی اللہ تعالٰٰی عنہ کے مختصر حالات :
آپ کا نام مبارک: علی (رضی اللہ تعالٰٰی عنہ )
کنیت:ابو تراب
لقب:حیدر شیر خدا ہے
والد کا نام ابو طالب اور والدہ کا نام فاطمہ رضی اللہ عنہا ہے ۔
آپکی والدہ فرماتی ہیں کہ جب حضرت علی رضی اللہ عنہ میرے شکم میں تھے وہ زمانہ جاہلیت کا تھا میں ہبل بت کو سجدہ کرنے کا ارادہ کرتی تو میرا بچہ میرے پیٹ میں پیچ و تاب کھانے لگتا جن کی وجہ سے میں بت کو سجدہ نہ کر سکتی ۔ ( سیرت حلبی جلد نمبر 1 صفحہ نمبر 303 )
آپ کی ولادت کعبہ شریف میں ہوئی ۔ بچوں میں سب سے پہلے آپ نے اسلام قبول کیا۔ حضور علیہ الصلواۃ والسلام کی لاڈلی بیٹی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ آپ کا نکاح ہوا ۔
آپ چوتھے خلیفہ تھے آپ کی شہادت نماز فجر کے دوران ہوئی بعض علماء کا قول ہے کہ آپ نماز فجر پڑھانے جا رہے تھے اس دوران آپ کی شہادت ہوئی اور بعض کا قول ہے کہ نماز فجر پڑھانے کے دوران آپ کی شہادت ہوئی - ( کتب سیرۃ )
جمادی الاولی کے نفل:
اس مہینے کی پہلی تاریخ کو رات کے وقت یعنی بعد نماز عشاء چار رکعت نماز پڑھیں ہر رکعت میں الحمد شریف کے بعد گیارہ گیارہ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں تو اللہ عزوجل نوے ہزار سال کی نیکیاں پڑھنے والے کے نامہ اعمال میں لکھنے کا حکم فرماتا ہے اور نوے ہزار سال کے گناہ نامہ اعمال سے مٹانے کا حکم فرماتا ہے ۔ ( جواہر غیبی)
پیرآف اوگالی شریف
About the Author: پیرآف اوگالی شریف Read More Articles by پیرآف اوگالی شریف: 832 Articles with 1388152 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.