صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر
2233 حدیث موقوف مکررات 14 متفق علیہ 10
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ إِسْمَاعِيلَ
عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
قَالَتْ مَنْ حَدَّثَکَ أَنَّ مُحَمَّدًا صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
رَأَی رَبَّهُ فَقَدْ کَذَبَ وَهُوَ يَقُولُ لَا تُدْرِکُهُ الْأَبْصَارُ
وَمَنْ حَدَّثَکَ أَنَّهُ يَعْلَمُ الْغَيْبَ فَقَدْ کَذَبَ وَهُوَ يَقُولُ
لَا يَعْلَمُ الْغَيْبَ إِلَّا اللَّهُ
______________________________________________________
محمد بن یوسف، سفیان، سفیان، اسماعیل، شعبی، مسروق، حضرت عائشہ سے روایت
کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ نے کہا کہ تم سے اگر کوئی شخص بیان کرے کہ محمد صلی
اللہ علیہ وسلم نے اپنے رب کو دیکھا تو وہ جھوٹا ہے اللہ فرماتے ہیں کہ
آنکھیں اس کو نہیں دیکھ سکتیں اور جو شخص تم سے کہے کہ آپ غیب جانتے ہیں تو
وہ جھوٹا ہے اللہ فرماتا ہے کہ غیب کا علم اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا۔
|