اسلامی سال کے چھٹے مہینے کا نام
‘‘جمادی الاخرٰی‘‘ ہے کیونکہ جب اس مہینہ کا نام رکھا گیا اس وقت موسم بہار
کا آخر تھا جس میں پانی جمتا تھا۔ اس لئے اسے ‘‘جمادی الآخر ‘‘ کہتے ہیں ۔
محترم مسلمان بھائیوں !
اس مہینے میں مندرجہ ذیل اہم واقعات رونما ہوئے ۔
1---اس مہینہ کی پہلی تاریخ کو رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر پہلی
مرتبہ سیدنا جبرائیل علیہ السلام نازل ہوئے ۔
2---اس ماہ کی 22 تاریخ 13ھ کو حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالٰٰی عنہ تخت
خلافت پر جلوہ افروز ہوئے ۔
3---اس ماہ کی نویں تاریخ کو سیدنا حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالٰی
عنہ کی ولادت مبارک ہوئی ۔
4---اس ماہ کی چودہ (14) تاریخ کو سیدنا حضرت امام موسٰی بن جعفر رضی اللہ
عنہ پیدا ہوئے ۔
5---اس ماہ کی بیسویں (20) تاریخ کو سیدہ حضرت خاتون جنت فاطمہ زہراء رضی
اللہ عنہا کی ولادت مبارکہ ہوئی تھی ۔ ( عجائب المخلوقات صفحہ 145 )
جمادی الاخری کے نفل :
اس مہینے کی پہلی تاریخ میں چار رکعت نفل پڑھے پر رکعت میں الحمد شریف کے
بعد تیرہ تیرہ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے تو اس شخص کے لئے ایک لاکھ نیکیاں
لکھی جاتی ہیں اور لاکھ برائیاں مٹائی جاتی ہیں ۔ ( فضائل الایام) |