ماہ جمادی الآخر بڑی خیر و برکت
کا مہینہ ہے اور اس ماہ کی عبادت بہت افضل ترین ہے یہ مہینہ استقبال رجب ہے
اور اس کی عبادت کا مقصد ماہ رجب المرجب کی حُرمت ہے۔
نفل نماز :۔
پہلی تاریخ بعد نماز عشاء بارہ عکرت نماز چھ سلام سے پڑھے۔ ہر رکعت میں
سورہ فاتحہ کے بعد سورہ اخلاص ایک ایک دفعہ پڑھنی ہے۔ انشاءاللہ العظیم
نماز کے پڑھنے والے کو پروردگار بہت بڑی عبادت کا ثواب عطا فرمائے گا۔
جمادی الثانی کی اکیس شب سے آخری تاریخ تک روزانہ ہر شب کو بعد نماز عشاء
بیس رکعت نماز دس سلام سے پڑھنی ہے۔ ہر رکعت میں بعد سورہ فاتحہ کے سورہ
اخلاص ایک ایک بار پڑھے۔ اللہ تعالٰی اس نماز کے پڑھنے والے کو حُرمت رجب
المرجب کا ثواب عطا کرے گا یعنی اس نماز کا مقصد ہے کہ ماہ رجب کے مبارک
مہینہ کا استقبال عبادت الٰہی سے کیا، اس لئے اس نماز کی بڑی فضیلت ہے۔
نفل روزہ :۔
جمادی الآخر کی آخری تاریخ روزہ رکھنا واسطے استقبال رجب المرجب افضل ہے۔ |