بہترین کاروبار

"سب سے بہترین کاروبار سیاست ہے"اس میں کوئی شک نہیں ۔ اگر آپ نے MNAیا MPAبننے کےلئے پانچ کروڑ لگا دیئے ہیں ۔ تو پریشان نہ ہوں یہ پانچ کروڑ جیتنے کے بعد دس کروڑ بن جائے گا۔تو یہ سودا گھاٹے کا سودا نہیں ، آپ نے دیکھا نہیں سینٹرز کروڑوں میں خریدے گئے ہیں کیا وجہ ہے کہ ان پر کروڑوں لگادیئے گئے؟ وہ اس وجہ سے کہ اگر کل کو کوئی قانون سازی ہوتی ہے تو وہ آپ کا بندہ جسے آپ نے کروڑوں میں سینٹربنایا ہے وہ آپ کا بہترین ہتھیار ہوگااور اگر سیاست دان الیکشن ہار بھی جاتے ہیں تو انھیں کوئی پریشانی نہیں ہوتی کیوں کہ ہارنے کے بعد بھی ان کا کام دھندا چلتا رہتا ہے ۔ہارنے والے سیاست دانوں کے پارٹ ٹائم بزنس آپ کو بتاتا جاﺅں! زمینداری ، چوری چکاری، بدمعاشی ہے اور بہت سارے سیاست دان ہارنے کے بعد اپنے فارم ہاﺅسز میں گھوڑوں کے ساتھ مل کر مربعہ جات کھاتے ہوں گے تھانے دار ہارنے کے بعد بھی انھیں MNAکہے گا، اور پٹواری تو بہت پہلے سے ہی ان کا تابعدار ہوتا ہے رہی بات اردگرد رہنے والے ٹولے کی تووہ فوراً رفو چکر ہو جاتا ہے۔ اگر تو ہار جانے والا سیاست دان عوام میں بہت مقبول ہے اور دھاندلی سے ہارا ہے تو ایسا سیاست دان ہارنے کے بعد بھی عوام کے دلوں میں زندہ رہتا ہے۔ اب چلتے ہیں جیت جانے والے MPAیا MNAکی جانب ان صاحب کی تو بات ہی اور ہے جو الیکشن سے پہلے "میں خادم " "میں خادم "کہتا تھا اب عوام سے ایسے نظریں چرانے لگتا ہے جیسے انھیں جانتا نہ ہو یا غلط حلقے میں داخل ہو گیا ہویہ صاحب حلقے بھر میں عید کا چاند ہو جایا کرتا ہے۔اگر MNAکے خلاف کوئی شریف آدمی تھانے چلا جائے تو SHOاسے اتنا ڈراتا ہے کہ وہ بیچارا سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ کیس نہ ہی کروں تو بہتر ہے۔ یہ تو MPAاورMNAکی چھوٹی چھوٹی حرکات ہیں، چلتے ہیں پاکستان کی مین لیڈر شپ کی جانب ، سب سے پہلے زرداری کی بات کرتے ہیں ، جو پورے ملک کےلئے ایک بیماری بنا بیٹھا ہے، کرپشن کی انتہا کر دی اس صاحب نے ، کوئی محکمہ نہیں بچ پایا، ریلوے تباہ، PIAفارغ، سٹیل ملز برباد، اس کے علاوہ بھی اس گورنمنٹ کو بہت سارے اعزازات حاصل ہیں، زرداری صاحب کی شاہ خرچیاں کون نہیں جانتا، کروڑوں روپے ماہانہ ایوانِ صدر کے اخراجات ہیں ، وزیرِاعظم گیلانی کی بات کریں تواس نے سید ذات کی لاج بھی نہیں رکھی اور انتہا کی کرپشن کی ہے اور اب پوری اولاد کو بھی اس دھندے میں مگن کر دیا ہے۔ چلتے ہیں میاں برادران کی جانب ، رائیونڈ کے محلات تو سب نے دیکھے ہوں گے؟ اگر نہیں تو یہ نہ سوچیں کے کبھی دیکھ پائیں گے کیوں کہ سیکورٹی محلات سے کئی کلومیٹر پہلے ہی آپ کو روک لے گی۔ شہباز شریف جو اپنے آپ کو خادمِ اعلیٰ بولتے ہیں، مجرم اعلیٰ ہیں۔ قارئین !شہباز شریف نے اپنے گھر جانے کےلئے لاہور سے جاتی عمرہ تک کی سڑک کروڑوں کی لاگت میں تعمیر کروائی ہے جو دیکھنے کے قابل ہے ۔ یہ سڑک جہاں سے نکلتی ہے اس کے قریب ایک آبادی ہے جس کا نام مشرف آباد ہے اس آبادی کا یہ عالم ہے کہ یہاں گندے پانی کے جوہڑ ہیں اور لوگوں کے پاس پینے کو پانی تک نہیں اور مجرم اعلیٰ ان کے قریب سے تیزی سے گزر جاتے ہیں۔چوہدری برادران آج بھی مزے میں ہیں اور موجودہ حکومت کے ساتھ لین دین میں مصروف عمل ہیں۔ MQMجن کی سیاست گولی سے شروع ہوتی ہے اور گولی پر ہی ختم ہوتی ہے اس وقت کراچی کی تباہی کا سبب بنی بیٹھی ہے۔

یہ لوگ کیوں نہیں چاہتے کہ پاکستان میں ترقی ہو، خوشحالی ہو، پاکستان میں سیاحت کو فروغ ملے، صحت کا نظام درست ہو ، تعلیم پروان چڑھے، اور عوامی شعور بیدار ہو؟ کیا وجہ ہے؟ وہ اس لیے کہ اگر یہ سارا کچھ عوام کو مل گیا تو عوام تو باشعور ہو جائے گی پھر یہ لوگ کیسے کھائیں گے؟ ان کے محلات کیسے تعمیر ہوں گے؟ بیرون ملک دولت کیسے جائے گی؟ قارئین ! سیاست دانوں کو اس ملک کی ترقی کےلئے کچھ کرنا ہوگا، نہیں تو صومالیہ اور افغانستان کی حالت آپ کے سامنے ہیں ۔

(جملہ حقوق بحق پبلشر محفوظ ہیں)
Uzair Altaf
About the Author: Uzair Altaf Read More Articles by Uzair Altaf: 26 Articles with 27526 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.