انٹرنیٹ دنیا کی چند بہترین ویب سائٹس

انٹرنیٹ کی مثال ایک سمندر کی سی ہے جہاں کروڑوں کی تعداد میں مچھلیوں کی مانند ویب سائٹس میں سے اپنی پسند و ضرورت کی ویب سائٹس ڈھونڈ نکالنا ایک مشکل ترین کام ہے-

مذکورہ لسٹ اگرچہ تمام بہترین سائٹس کا احاطہ تو نہیں کرتی لیکن ہماری ویب ٹیم نے انٹرنیٹ کے بہترین ذرائع سے کچھ اہم اور انتہائی کارآمد ویب سائٹس کو کیٹیگڑی کے حساب سے جمع کیا ہے جو کہ ہمارے تمام یوزرز کے لیے یقیناً کارآمد اور مفید انفارمیشن کا زریعہ ہوں گی- چند سائٹس جیسے گوگل اور ویکیپیڈیا جیسی مشہور سائٹس سے لے کر Ask Philosphers جیسی غیر مشہور لیکن انتہائی کارآمد سائٹس کا یہاں ذکر کیا گیا ہے-
   
1- گوگل (Google) (ٹیکنالوجی)
www.google.com


انٹرنیٹ کی دنیا کا پاور ہاؤس- سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی جگہ- سرچ انجن کے علاوہ پچاس سے زائد فری ٹول اور ویب پیچ “ Google Lab “ میں سے جو کہ آپ کی انٹرنیٹ کی دنیا کو تبدیل کرسکتے ہیں- چند ایک ٹول سے تو آپ واقف ہوں گے ہی٬ جیسے

Google Docs- اپنے ڈاکومنٹس آن لائن تیار اور محفوظ کریں٬ بمعہ دوستوں کے ساتھ شئیر کرنے کی سہولت کے ساتھ
Google Maps- دنیا بھر کی سٹیلائٹ امیج٬ جہاں آپ اپنے گھر کا آسمانی نظارہ کرسکتے ہیں-
Google Moon- چاند کی سطح کا سٹیلائٹ نظارہ اور تصاویر
Google email- بلاشبہ بہترین ای میل پروگرام

   
2- ویکیپیڈیا (Wikipedia) (معلومات و حوالا جات)
www.wikipedia.com

ویکیپیڈیا ایک ایسا مخزن العلوم ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے اشتراک سے لکھی گئی ہے- جہاں ہر قسم کے مختلف مضامین پر معلومات موجود ہے اور پڑھنے والا کسی بھی وقت مخصوص صفحے پر ترمیم کرسکتا ہے-
   
3- ڈکشنری (Dictionary) (لغت و حوالا جات)
www.dictionary.com


دنیا کی بہترین ڈکشنریوں کا مجموعہ٬ ہر لفظ کے معنی مختلف ڈکشنریوں سے ایک ہی جگہ دیکھے جاسکتے ہیں-
   
4- ہاؤ اسٹف ورکس (How Stuff Works) (معلومات و ٹیکنالوجی)
www.howstuffworks.com


یعنی چیزیں کس طرح کام کرتی ہیں٬ انسانی دماغ سے لے کر موبائل٬ کار انجن سے لیکر سرچ انجن تک ہزاروں مضامین کا احاطہ کے لیے یہ ویب سائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک بہترین مقام رکھتی ہے جو کہ عام لوگوں کے لیے ماہر اور پیشہ ور لوگوں کے علم کا ذریعہ رکھتی ہے- طلبہ اس سائٹ کو ضرور سرچ کریں-
   
5- نیشن ماسٹر (Nation Master) (جغرافیہ)
www.nationmaster.com


دنیا بھر کے تمام ممالک کی معلومات کے ساتھ٬ تعلیم٬ انڈسٹری٬ اکانومی٬ کرنسی اور ہر طرح کی تفصیلات (بدقسمتی سے پاکستان کے بارے میں معلومات اپ ڈیٹ نہیں٬ شاید اس کی وجہ پاکستان کے اپنے ادارہِ شماریات کی نااہلی ہے٬ البتہ دیگر ممالک کے بارے میں ہر طرح کی معلومات دیکھیں جا سکتی ہیں)
   
6- ایکس ای (XE) (کرنسی تبادلہ ریٹ)
www.xe.com


دنیا کی پچاسی سے زائد ممالک کی کرنسی کا تبادلہ ریٹ باآسانی معلوم کیا جاسکتا ہے- دنیائے کرنسی کی سب سے پرانی اور بڑی ویب سائٹ جو کہ مختلف ممالک کی کرنٹ کے ساتھ تاریخی ریٹ کا بھی ریکارڈ رکھے ہوئے ہے-
   
7- اباؤٹ (About) (معلومات)
www.about.com


انٹرنیٹ پر معلومات تک رسائی تو بہت آسان ہے لیکن یہ معلوم کرنا کہ آیا یہ صحیح اور اپ ڈیٹ بھی ہے؟ کافی مشکل کام ہے- about.com نے اس مشکل کو کافی آسان بنا دیا ہے جہاں پر ہر مضمون پر مختصر اور صحیح معلومات اور روز مرہ زندگی کی چھوٹی چھوٹی ٹپس باآسانی مل سکتی ہیں-
   
8- آنسرز (Answers) (معلومات و حوالا جات)
www.answers.com


آپ اگر کوئی سوال پوچھنا چاہیں تو مذکورہ ویب سائٹ سے اس کا جواب حاصل کر سکتے ہیں- لاکھوں پوچھے گئے سوالات کے جوابات اپنے اپنے مضامین میں با آسانی دیکھے جاسکتے ہیں- “ آپ کے مسائل اور ان کا حل “ کی بہترین ویب سائٹ-
   
9- پب میڈ (Pub Med) (صحت٬ میڈیکل)
www.pubmed.com


سترہ ملین سے زائد ریسرچ پیپرز کا مفت اور قابل اعتبار طبی معلومات کا ذریعہ- میڈیکل فیلڈ سے وابستہ افراد کے لیے بہترین معلومات کا ذریعہ-
   
10- بیبل فش (Babel Fish) (لغت و ترجمہ)
www.babelfish.altavista.com


بیشتر یورپی ممالک اور چائینیز زبان کی دیگر زبانوں میں ٹرانسلیشن / ترجمہ کی سہولت٬ بمعہ ویب پیج کی ترجمہ سہولت کے ساتھ ( بدقسمتی سے اردو زبان کی ٹرانسلیشن کی کوئی قابلِ اعتبار سائٹ موجود نہیں ہے)-
   
11- آسک فلاسفر (Ask Philosophers) (سوال و جواب)
www.askphilosophers.org


آپ سوالات کیجیے٬ دنیا کے بہترین فلاسفر آپ کے سوال کا جواب دیں گے٬ ہر فیلڈ کے ماہر فلاسفرز کے جوابات مختلف کیٹیگری میں دیکھے جاسکتے ہیں-
   
12- ویدر (Weather) (موسم)
www.weather.com


دنیا کے تمام بڑے شہروں کے موسم کا حال لائیو اور اپ ڈیٹ٬ بمعہ اگلے کئی دنوں کی پیشن گوئی کے ساتھ-
   
13- پوگو (Pogo) (کھیل- انٹرنیٹ)
www.pogo.com


فری انٹرنیٹ گیمز کی مشہور ویب سائٹ
   
14- فیس بک (Face Book) (سوشل نیٹ ورک)
www.facebook.com

سوشل لائف اور نیٹ ورکنگ کی انتہائی مقبول ویب سائٹ٬ جہاں آپ اپنے موجودہ دوستوں کے علاوہ کھوئے ہوئے دوستوں کو بھی پا سکتے ہیں-
   
15- ورڈ پریس (Word Press) (انٹرنیٹ فورم)
www.wordpress.com


آسان اور تیز ترین پرسنل بلاگ ورڈ پریس پر بنائے جاسکتے ہیں-
   
16- 101 کک بکس (101 Cook Books) (فوڈز)
www.101cookbooks.com


دنیائے فوڈز کی بہترین ویب سائٹ٬ صحت افزاﺀ کھانوں کی تیاری کی رہنمائی لیتے ہوئے-
   
17- کیوا (Kiva) (فنانس)
www.kiva.org

تیسری دنیا کے غریب لیکن ہنر مند افراد کے کاروبار میں مالی معاونت کی نیٹ ورکس کی ویب سائٹ- چاہے آپ پاکستان میں رہتے ہوں یا افغانستان میں٬ اگر اپنے روزگار کے لیے مالی معاونت چاہتے ہیں تو کیوا آپ کی مدد کرسکتی ہے-
   
18- گیٹ نیٹ وائز (Get Net Wise) (انٹرنیٹ)
www.getnetwise.org


انٹرنیٹ کے مسائل اور وائرس وغیرہ کے تو مسائل سے تو ہر انٹرنیٹ یوزرز واقف ہیں ہی٬ گیٹ نیٹ وائز٬ انٹرنیٹ یوزرز کے لیے ان معلومات کا بہترین ذریعہ ہے کہ کیسے انٹرنیٹ کا محفوظ استعمال٬ بڑوں اور بچوں کے لیے کیا جاسکتا ہے- وائرس حملوں سے بچاؤ اور پرسنل معلومات کو کیسے محفوظ ممکن بنایا جاسکتا ہے-
   
19- دا فونٹ (Da Font) (انٹرنیٹ اور ویب)
www.dafont.com


سات ہزار سے زائد فونٹ اسٹائل میک اور پی سی یوزرز کے لیے- آرٹ اور ڈیزائنر کے لیے مفید ویب سائٹ-
   
20- کرک انفو (Cric Info) (کھیل)
www.cricinfo.com


دنیائے کرکٹ کے متعلق تمام معلومات لیے ہوئے بمعہ لائیو کرکٹ میچ-
   
  دیگر کار آمد ویب سائٹس کے لنک درج ذیل دیکھے جاسکتے ہیں-
   
21. Newsmap
www.marumushi.com/apps/newsmap


A wonderfully graphical - and customisable - display of news stories from around the world. Click on an item to see the full story.
   
22. When Is
www.when-is.com


Shows you the dates of Jewish, Christian, Buddhist, Muslim, Hindu and American holidays from now to 2010.
   
23. Digg
www.digg.com

The people's approach to news and features, Digg brings together items from across the net, ranked according to how many people have felt them worth recommending. Sometimes a little techie-heavy, but excellent for discovering what the cyberworld is getting worked up about.
   
24. eHow
www.ehow.com


How to do just about everything, from getting stains off curtains to buying a second-hand car.
   
25. BabyCentre
www.babycentre.co.uk


There are plenty of great parenting forums out there - Netmums, Mumsnet - but this is still the best source of considered, authoritative, often soothing advice on everything from colic to tax credits.
 
اپنی پسندیدہ ویب سائٹ شامل کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
Click here to Share Your Favorite Websites
YOU MAY ALSO LIKE:

One of Best Sites From The World Of Internet - Internet is just like a sea where it is difficult to find the site you need. In this article some well known website are introduced which are famous, informative and according to your need such as google.com, wikipedia.com, dictionary.com, howstffwork.com, nationmaster.com, xe.com, about.com and facebook.com etc. These sites provide you precious information and keep you in touch to the whole world just sitting at your home.