حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ سے
روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے حضرت سیدنا علی
المرتضٰی شاہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ایک بار نظر اٹھنے کے بعد دوسری نظر
نہیں اٹھنی چاہئے۔ پہلی بار اتفاق کی نظر معاف ہے اور دوبارہ نظر جائز نہیں۔
(ابو داؤد۔ ترمذی)
معاشرہ افراد سے بنتا ہے اور افراد کا کثرت سے اخلاق و کردار بگڑ جائے تو
معاشرہ بگڑ جاتا ہے اگر معاشرہ کو پاک صاف رکھنا ہے تو افراد کی دینی تعلیم
و تربیت، اخلاق و کردار کی اصلاح پر توجہ دینی ہوگی۔
حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ نے روایت کیا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالٰی
علیہ وسلم نے فرمایا: تین شخص کبھی جنت میں داخل نہ ہونگے۔ 1۔ دیوث 2۔
مردانی شکل بنانے والی عورت 3۔ ہمیشہ شراب پینے والا شرابی۔
صحابہ کرام نے عرض کیا کہ یارسول اللہ! دیوث کون ہے؟ نبی کریم صلی اللہ
تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا: وہ مرد جس کو اس بات کی پرواہ نہ ہو کہ اس کے
گھر والیوں کے پاس کون آتا جاتا ہے۔ (طبرانی۔ دوزخ کا کٹھکاص 155۔ دختر ملت
43)
صحابی کی غیرت
حضرت سیدنا ابو سائب رضی اللہ عنہ ایک نوجوان صحابی تھے وہ باہر سے گھر آئے
تو اپنی بیوی کو دروازے پر کھڑا دیکھ کر غصے سے لال ہوگئے نیزہ تیار کیا کہ
بیوی کو مار دوں۔ یہ صورت دیکھ کر بیوی نے کہا: "پہلے اندر جاکر دیکھ لو کہ
مجھے گھر کے دروازہ پر کھڑا ہونے پر کس چیز نے مجبور کیا ہے پھر فیصلہ
کرنا۔
"چنانچہ اندر جاکر دیکھا کہ ایک بڑا سانپ کنڈلی مارے چارپائی پر بیٹھا ہے۔
آپ نے نیزہ سے اس پر (جلدی میں) حملہ کیا اور سانپ نے جوابی حملہ کیا۔
نتیجہ یہ نکلا کہ سانپ مرگیا اور صحابی بھی اس کے زہر سے شہید ہوگئے۔ (صحیح
مسلم۔ فصل الخطاب، سندھی 50، دختر ملت ص41)
بتاؤ جن لوگوں کی غیرت، عورت کو دروازے پر کھڑا ہونا گوارا نہیں کرتی تھی
وہ سفر میں بے نقاب کہاں لئے پھرتے تھے- |