ایسے چست کپڑے جن سے جسم
کا نقشہ کھنچ جاتا ہو مثلاً چست پاجامہ میں پنڈلی اور ان کی پوری ہئیت نظر
آتی ہے اور اس پر کوئی اور ڈھیلا کپڑا شلوار وغیرہ نہ ہو تو عورتیں ایسے
موقعوں پر استعمال نہ کریں کہ غیروں کی نظریں ان پر پڑیں۔ مثلاً گھر میں
دیور، جیٹھ، چچا، پھوپی، ماموں، خالہ کے بیٹیوں یا ایسے ہی دور کے رشتہ
داروں کا آنا جانا ہو یا وہ موجود ہوں۔ اسی طرح بعض عورتیں بہت باریک کپڑے
پہنتی ہیں مثلاً جارجٹ آب رواں یا جالی یا باریک ململ ہی کا دوپٹہ، جس سے
سر کے بال یا بالوں کی سیاہی یا گردن یا کان نظر آتے ہیں، یا کرتے میں سے
پیٹ اور پیٹھ بالکل نظر آتی ہے، اس قسم کے کپڑے پہننا بھی ناجائز ہیں اور
مردوں کو اس حالت میں ان کی طرف نظر کرنا بھی حرام- (عالمگیری)
مسئلہ: عورت کو داڑھی یا مونچھ کے بال نکل آئیں تو ان کا نوچنا جائز بلکہ
مستحب ہے کہ کہیں اس کے شوہر کو اس سے نفرت نہ پیدا ہو۔ (ردالمختار) |