6 ٹانگوں والا بچہ آپریشن کیلئے کراچی منتقل

چھ ٹانگوں کے ساتھ پیدا ہونے والے بچے کو کراچی کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم بچے کا آئندہ چند روز میں آپریشن کرنے کا فیصلہ کرے گی جس کے تمام ابتدائی ٹیسٹ جاری ہیں۔

سکھر کے رہائشی محمد عمران نے پیر کے روز کراچی میں قائم قومی ادارہ برائے صحت اطفال(این آئی سی ایچ) اسپتال میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی شادی 4سال قبل ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے 10بار الٹراساؤنڈ کرایا تھا جس میں جڑے بچوں یا چھے ٹانگوں والے بچے کی پیدائش کے حوالے سے ایسی کوئی رپورٹ نہیں ملی لیکن جب 13اپریل کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تو معلوم ہوا کہ اس کی چھ ٹانگیں ہیں اور اس کا علاج صرف کراچی میں ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے بچے کا آپریشن کرانے کی غرض اسے کراچی کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔
 

image


عمران کا کہنا تھا کہ وہ بیٹے کی پیدائش سے بہت خوش ہیں لیکن اس کے آپریشن سے خوفزدہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ سکھر کے ایک نجی اسپتال میں ایکسرے ٹیکنیشن ہے لیکن مخیر حضرات کی جانب سے یقین دہانی کی وجہ سے بچے کو کراچی کے اسپتال میں داخل کرا دیا ہے۔

اس حوالے سے اسپتال کے ایگزیکٹوڈائریکٹر اور ماہر امراض اطفال صحت پروفیسر جمال رضا نے کہا کہ یہ دو بچے تھے جن میں سے ایک بچہ نامکمل تھا جس کی وجہ سے دونوں کے جسم قدرتی طور پر جڑے ہوئے ہیں جنہیں فی الحال سرجیکل آئی سی یو میں داخل کردیا گیا ہے جہاں پر ان کے تما م ابتدائی ٹیسٹ کرائے جارہے ہیں جس کے بعد بچے کا آپریشن سینئر ڈاکٹروں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

پروفیسر جمال رضا نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایک لاکھ میں سے ایک بچہ جسم کے ساتھ جڑ ا ہوا پیدا ہورہا ہے لیکن اس کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ جسم سے جڑے ہوئے بچوں کی سرجری کرنا بہت خطرناک ہے کیونکہ ان بچوں کے گردے،آنتیں،دل سمیت دیگر اعضاء ملے ہوئے ہوتے ہیں تھوڑی سی پیچیدگی بھی ان کی جان لے سکتی ہے۔

YOU MAY ALSO LIKE:

A baby boy, now four days old, born with extra limbs on his lower abdomen at a government hospital in Sukkur was on Monday brought to the National Institute of Child Health, where senior doctors described him a rare and complicated case. “Contrary to popular belief the baby does not have six legs,” said NICH director Prof Jamal Raza, explaining that the infant was a parasitic twin.