شرمین چنائے اور چیف جسٹس 100 با اثرشخصیات میں شامل

آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے اور چیف جسٹس افتخار محمد چودھری دنیا کی سو با اثرشخصیات میں شامل ہوگئے۔ بین الاقوامی شہرت یافت ٹائم میگزین کے مطابق آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے اور چیف جسٹس پاکستان وہ افراد ہیں جواپنے افکار سے دنیا ہلا سکتے ہیں۔

اس لئے ٹائم میگزین نےاپنے سروے کے نتائج کےمطابق شرمین عبید اور چیف جسٹس کو دنیا کی سو بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔
 

image


ان دونوں کے ساتھ دنیا کی سو با اثر شخصیات میں ہلیری کلنٹن، باراک اوبامہ، کیٹ مڈلٹن سمیت کئی معروف ہالی ووڈ ایکٹرز بھی شامل ہیں۔

ٹائم میگزین کی جانب سے شرمین عبیداور افتخار چودھری کو چوبیس اپریل کو نیویارک میں ہونے والی سالانہ تقریب میں شرکت کی دعوت بھی موصول ہوئی ہے۔جہاں فہرست میں شامل سو با اثرشخصیات بھی شریک ہوں گی۔

YOU MAY ALSO LIKE:

The prestigious Time magazine describes them as people who inspire us, entertain us, challenge us and change our world. They are the breakouts, pioneers, moguls, leaders and icons that have had a categorical influence in the world. Last year it was the Pakistani spymaster, Lt Gen Ahmed Shuja Pasha, who figured on the list of the world’s 100 most influential people.