پاکستان نے جوہری ہتھیار لیجانے کی صلاحیت کے حامل اور درمیانی فاصلے تک
مار کرنے والے بیلسٹک میزائل حتف چہارم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن نے فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے حوالے سے بتایا
ہے کہ حتف فور یا شاہین ون بیلسٹک میزائل اپنے ساتھ روایتی اور جوہری
ہتھیار لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
|
|
اس سے پہلے بھارت نے انیس اپریل کو جوہری ہتھیار لے جانے والے بین
البراعظمی بلسٹک میزائل اگنی پانچ کا تجربہ کیا ہے جس کی مار پانچ ہزار
کلومیٹر سے بھی زیادہ ہے۔
پاکستان اور بھارت اکثر اس قسم کے تجربات کرتے رہتے ہیں۔
|