دارُالافتاء احکامِ شریعت میرپورخاص

دارُالافتاء احکامِ شریعت میرپورخاص ، مِنارہ ٗ نُور کی مانند چہار اطراف میں روشنی کی کِرنیں بکھیر رہا ہے اور گُزشتہ سال 2011 سے تشنگانِ عِلم کی پیاس کوبُجھانے میں اپنا کرادار بڑے موثر اور اِحسن انداز سے نِبھا رہا ہے۔

بے شُمار لوگ اپنے مسائل کے حل کے لئے بنفسِ نفیس تشریف لا کر اپنے شرعی مسائل کا حل معلوم کررہے ہیں جبکہ بے شُمار لوگ ٹیلی فُون اور ایمیل کے ذریعے سے بھی فیضیاب ہُورہے ہیں۔

الحمدُللہ عزوجل کافی عرصہ سے میری دِلی خُواہش تھی کہ قبلہ مفتی صاحب دامت برکاتہم عالیہ اپنے علمی گُلستان کی خُوشبو سے ہماری ویب کے قارئین کو بھی مِہکائیں اور ہماری ویب کے قارئین بھی براہِ راست بِلا جھجک اپنے شرعی مسائل کے حل معلوم کرسکیں ۔

آپ نے کرم فرماتے ہُوئے میری اِس خُواہِش کی بھی لاج رکھ لی اور یوں آجکل ہماری ویب کے قارئین بھی مفتی صاحب کے کالمز بنام “ احکامِ شریعت (مسائل اور جوابات)“ پر سوالات اور اُسکے جوابات سے خُوب مُستفید ہُورہے ہیں۔

انِشا اللہ عزوجل بُہت جلد مفتی صاحب کی خُواہش پر دارالافتاء احکامِ شریعت میں تدریسی کلاسِز کا انعقاد بھی متوقع ہے اور یُوں ایک چراغ سے کئی اور چراغ بھی روشن ہُوکر مُلک کے گُوشے گُوشے کو منور کریں گے ۔

اِس تمام پروجیکٹ کو چلانے کیلئے یقیناً ماہانہ ایک کثیر رقم کی بھی ضرورت بھی درپیش ہُوگی۔ حالانکہ ابھی وسائل نہ ہُونے کے برابر ہیں لیکن اللہ کریم کی شان اور مدد سے قَوی اُمید ہے۔کہ بَطُفیل مُصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم اِدارے کو ایسے مزید مسلمان بھائی بھی مِلیں گے جِنہیں ایسے دینی مراکز کی اہمیت کا بَخوبی اندازہ ہے اور جُو سمجھتے ہیں کہ اُنکی جائز آمدنی کا کُچھ نہ کُچھ حِصہ ضرور ایسے دینی مراکز میں جانا چاہیئے تاکہ دینِ اسلام کی شمعوں کو مزید فروزاں کیا جاسکے اور اُنکا یہ عمل اُنکے وصال کے بعد بھی صدقہ جاریہ کی صورت میں اُنکی قبروں کو مُنور کرتا رہے۔

اگر آپ بھی اِس کام کی اہمیت کو جانتے ہیں اور آپکے وسائل اِس بات کی اِجازت دیتے ہیں کہ آپ بھی اِس نیکی کے کام میں شامِل ہُوسکیں تُو اپنی جائز آمدنی میں سے کُچھ رقم اِس نیکی کے کام میں ضرور شامل کریں اور آپ جو بھی رقم ماہانہ دینا چاہتے ہیں اُسکا اظہار درج ذیل موبائیل پر کرسکتے ہیں

جِسطرح نمرود کی آگ کو بُجھاتے ہُوئے ایک ننھی سی ابابیل نے کہا تھا کہ میں جانتی ہُوں کہ میری نازک سی چُونچ کا پانی ابراہیم علیہ السلام پر جلائی جانے والی آگ کو تُو نہیں بُجھا سکتا لیکن میرے اِس عمل سے میرا نام ضرور آگ بُجھانے والوں میں شامل ہُوجائے گا ۔اے کاش ہمیں بھی ایسی عملی سوچ حاصِل ہوجائے عطیات کے لئے رابطہ فرمائیں (محمد احسان الحق وارثی۔3332969939-92+)

چُونکہ دارُالافتاء احکامِ شریعت میرپورخاص کے رُوحِ رواں ،،محترم ابو السعد مفتی محمد بلال رضا قادری ،،دامت برکاتِہم عالیہ ہیں ۔ اسلئے کُچھ اُنکا تعارف بھی پیش کرنے کی سعادت حاصِل کر رہا ہُوں۔

آپکا تعلق ایک عِلمی ادبی اور دِینی گھرانے سے ہے آپکے دادا محترم گُلاب خان تاج علیہ الرحمہ میرپُورخاص کی ایک عظیم علمی اور ادبی شخصیت تھے ۔ تاج آپکا تخلص تھا اور آپ کے عِلمی ذوق اور ادب سے مُحبت کیوجہ سے پاکستان کے مشہور شعراء کرام اور ادبی شخصیات کا آپ کے گھر میں آنا جانا لگا رِہتا تھا اور تاج صاحب کے اعلٰی شعری ذوق کی وجہ سے آپکا دیوان عِلمی ایوانوں میں اپنا منفرد مقام رکھتا ہے۔ آپ کا وصال جب 2011 کے رمضان المبارک میں ہُوا تب جنازے میں شرکت کی سعادت مجھ گُنہگار کو بھی حَاصِل ہُوئی تھی اور آپکے جنازے میں جُو روحانی مناظر میں نے دیکھے ایسے مناظر بُہت کم خُوش نصیب لوگوں کو حَاصِل ہُوتے ہیں۔ اور جب آپکے چہرے کی زیارت کے لئے طویل قطار سے گُزرتے ہُوئے میری نِگاہ آپ کے مبارک چہرے پر پڑی تُو میں نے دیکھا کہ ایک نور کا ھالہ آپکے چہرہِ مُبارک کو گھیرے ہُوئے ہے۔

تب بے ساختہ میرے مُنہ سے نِکلا کہ اے کاش آج یہاں میرا بھی جنازہ رکھا ہُوتا اور آپکے توسل سے اِس نُور کا کُچھ حصہ مُجھے بھی نصیب ہُوجاتا۔

محترم ابو السعد مفتی محمد بلال رضا قادری صاحب کے والد گرامی الحاج نوید رضا القادری دامتُ برکاتہم عالیہ المعروف جاوید عطاری بھائی کو میں 1984 سے جانتا ہُوں وہ میرے ایسے مُحسن ہیں کہ میرے تمام قریبی اِحباب ہی اِس بات کو جانتے ہیں کہ اگر عشرت اقبال وارثی کِسی معاملے میں ناں کردے تُو دُنیا میں صِرف ایک ہی آدمی ہے جِس کے حُکم پر عشرت اقبال وارثی کی ناں ، ہاں میں بدل سکتی ہے اُنکا نعم البدل مجھے دُور دُور تک کہیں نظر نہیں آتا وہ کِسی کو پریشان دیکھ ہی نہیں سکتے اُنکے تمام کام دنیاوی لالچ سے مُبرا ہُوتے ہیں ۔ وہ کبھی کسی سائل کیساتھ تھانے میں نظر آتے ہیں۔ تُو کبھی کِسی کا حوصلہ بڑھانے کے لئے کورٹ کچھری میں نظر آتے ہیں۔ کبھی کِسی سرکاری ملازم کو اسکے ادارے سے حق دلانے کیلئے متعلقہ اِدارے میں نظر آتے ہیں تُو کبھی کِسی بیواہ یا نادار کا حق دِلانے کی سعی کرتے دِکھائی دیتے ہیں کبھی مساجد و مدارس کی رجسٹریشن میں مصروف عمل نظر آتے ہیں تُو کبھی لوگوں کے درمیاں مصالحت کی فضا قائم کراتے دیکھے جاتے ہیں الغرض وہ کونسا شعبہ ہے جہاں وہ نطر نہیں آتے اگرچہ وہ ساٹھ کی دِہائی میں قدم رکھ چُکے ہیں لیکن چہرے پر ایسی پاکیزگی ایسا نُور ہے کہ مُقابل نِگاہ جَما کر دیکھنے کا متحمل نہیں ہُوسکتا اور جب میری عُمر کے لوگ اُنکے برابر کھڑے ہُوجائیں تو اُنکے چہرے کی رونق ہم جیسوں کو اُنکے آگے بُوڑھا دِکھاتی ہے وہ اتنے شفیق ہیں کہ ایسا شفیق اِنسان میں نے اپنی پُوری زندگی میں نہیں دیکھا وہ ہر ایک کے غَم کو سمیٹ لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اللہ کریم اُنکا سایہ ہمیشہ ہمارے سَروں پر قائم و دائم رکھے کیونکہ مجھے کوئی اُنکے قد کے برابر نظر نہیں آتا۔ کوئی اُن جیسا مُدبر دِکھائی نہیں دیتا اے کاش ہمیں کوئی ایسا دردمند حُکمران بھی مُیسر آجاتا تُو مُلکِ پاکستان کا نقشہ ہی آج کُچھ اور ہُوتا۔

وہ ایسے اعلٰی اوصاف کے حامِل ہیں کہ مجھ جیسے ہزار نہیں بلکہ ہزاروں عشرت اقبال وارثی بھی ایک جاوید عطاری بھائی کی مِثل نہیں ہوسکتے ،، دُرِ نایاب کا تذکرہ تُو کِتابوں میں بُہت سُنا تھا لیکن جب الحاج نوید رضا قادری بھائی کو دیکھا تو جانا کہ دُرِ نایاب کِیسا ہُوتا ہے ۔

الغرض اُنکے اوصاف و شمائل کا تذکرہ کرتا رَہوں تو سینکڑوں کالم ہوجائیں مگر شائد ہی اُنکی تعریف کا حق ادا کرپاوں۔

مجھ سے جب بھی زندگی میں یہ سوال کیا گیا کہ عشرت بھائی آپکو میرپورخاص میں اپنے مُرشد کے بعد کون زندہ ولی نظر آتا ہے تب ہمیشہ میری زُبان سے یہی جُملہ نِکلا کہ الحاج نوید رضا بھائی المعروف (جاوید بھائی) کی زیارت کرلو۔

اللہ کریم اُن سے راضی ہے تبھی تُو دُنیا میں بھی ایسی سعادت مند اور عِلم و فضل سے معمور اولاد عطا فرمائی ہے جو اپنے علمی کمالات سے انشاءاللہ عزوجل اُنکا نام ہمیشہ کیلئے روشن کردے گی۔

چلتے چلتے محترم مفتی ابو السعد محمد بلال رضا قادری دامتُ برکاتِہم عالیہ کا بھی بے حد شُکر گُزار ہُوں کہ مجھے معلوم ہُوا تھا کہ آپ کو ایک نجی ٹی وی چینل کی جانب سے آن لائن پروگرام کی پیشکش تھی لیکن آپ نے مجھ حقیر کی خُواہش پر اپنے آبائی شہر کو رُونق بخشی جسکے لئے میں آپکا ہمیشہ مشکور رَہوں گا

اگر آپ کَسی شرعی مسئلہ کا حل براہ راست موبائیل فون پر معلوم کرنا چاہیں تو اس نمبر پر مفتی صاحب سے رابطہ کر سکتے ہیں

جُمعہ تا بدھ بعد نمازِ ظُہر سے مغرب تک۔ وقت کا خاص خیال رکھتے ہُوئے مختصر گُفتگو فرمائیں
03313718010
ishrat iqbal warsi
About the Author: ishrat iqbal warsi Read More Articles by ishrat iqbal warsi: 202 Articles with 1060370 views مجھے لوگوں کی روحانی اُلجھنیں سُلجھا کر قَلبی اِطمینان , رُوحانی خُوشی کیساتھ بے حد سکون محسوس ہوتا ہے۔
http://www.ishratiqbalwarsi.blogspot.com/

.. View More