نفل نماز شبِ معراج

ماہ رجب کی ستائیسویں شب کو بارہ رکعت نماز تین سلام سے پڑھے پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ قدر تین تین مرتبہ ہر رکعت میں بعد سلام کے ستر مرتبہ بیٹھ کر یہ پڑھے

لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللہُ المَلِکُ الحَقُ المُبینُ

دوسری چار رکعت میں بعد سورہ فاتحہ کے سورہ نصر تین تین مرتبہ ہر رکعت میں بعد سلام کے بیٹھ کر ستر مرتبہ پڑھے۔

اِنَّکَ قَویُّ مُّعِینٌ وَاحِدِیٌ دَلِیلٌ بِحَقِّ اِیَّاکَ نَعبُدُ وَ اِیَّاکَ نَستَعِینُ۔

تیسری چار رکعت میں بعد سورہ فاتحہ کے سورہ اخلاص تین تین مرتبہ ہر رکعت میں بعد سلام کے بیٹھ کر ستر مرتبہ سورہ الم نشرح پڑھے پھر درگاہ رب العزت میں دعاء مانگے، انشاءاللہ تعالٰی جو حاجت ہو گی وہ اللہ تعالٰی قبول فرمائے گا۔

ماہ رجب کی ستائیس (27) تاریخ بعد نماز ظہر چار رکعت نماز ایک سلام سے پڑھے پہلی رکعت میں بعد سورہ فاتحہ کے سورہ قدر تین مرتبہ۔ دوسری میں بعد سورہ فاتحہ کے سورہ اخلاص تین دفعہ تیسری میں بعد سورہ فاتحہ کے سورہ فلق تین مرتبہ چوتھی میں بعد سورہ فاتحہ کے سورہ ناس تین دفعہ پڑھے۔ بعد سلام کے دورد پاک ایک سو مرتبہ پڑھے۔ یہ نماز ہر مراد کے لئے انشاءاللہ تعالٰی بہت افضل ہے۔

آخر ماہ رجب میں دس رکعتیں پانچ سلام سے پڑھے۔ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سورہ کافرون تین بار اور سورہ اخلاص تین بار پڑھے۔ پھر بعد نماز کے ہاتھ اٹھائے اور یہ دعا مقدسہ پڑھے۔

لاَاِلٰہَ اِلاَّ اللہُ وَحدَہ لاَ شَریِکَ لَہ لَہُ المُلکُ وَلَہُ الحَمدُ یُحی وَیُمِیتُ وَھُوَ حَیٌّ لاَ یَمُوتُ بِیَدِہِ الخَیرُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیءٍ قَدیِرٌ وَصَلّٰی اللہُ عَلٰی سَیِدِناَ مُحَمَدٍ وَعَلٰی اٰلِہ الطَاھِرِینَ وَلاَ حَولَ وَلاَ قُوَّۃَ اِلاَ بِاللہِ العَلِیِّ العَظِیمِ ۔

پھر مانگ تو اپنے رب سے حاجت اپنی قبول کی جاوے گی دعا تیری اور کرے گا اللہ تعالٰی درمیان تیرے اور دوزخ کے ستر خندق ہر ایک خندق کی چوڑائی پانچ سو برس کی راہ ہوگی اور لکھے گا اللہ تعالٰی تیرے واسطے بدلے ہر رکعت کے ثواب ہزار رکعت کا جب سنی یہ حدیث سلمان نے تو روتے ہوئے خدا کے شکر کے لئے اس کثیر ثواب کے انعام پر سجدہ میں گر پڑے۔
پیرآف اوگالی شریف
About the Author: پیرآف اوگالی شریف Read More Articles by پیرآف اوگالی شریف: 832 Articles with 1394540 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.