دنیا کا سب سے طویل اور بیزار کن سائنسی تجربہ جس کے دوران انتہائی تحمل
مزاج سائنسدان 12 سال ایک قطرہ گرنے کا انتظار کرتے ہیں-
سننے میں انتہائی دلچسپ مگر دیکھنے میں انتہائی بیزار کن اس تجربے پر
برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کے پروفیسر تھامس پارنیل گزشتہ 85 سال سے
مصروف ہیں-
1927ﺀ سے جاری اس تجربے کا مقصد انتہائی سخت دکھائی دینے والا تارکول کو
سیال شے قرار دلوانا ہے٬ یہی وجہ ہے کہ اسے ایک شیشے کے جار میں رکھ کر اس
کے قطرے گرائے جارہے ہیں-
|
|
دلچسپ امر یہ ہے کہ 85 سال گزر جانے کے باوجود پروفیسر تھامس پارنیل کا
تخمینہ ہے کہ اس کو مکمل ہونے میں مزید ایک صدی درکار ہوگی-
85 سال کے دوران شیشے کے جار سے تارکول کے صرف 8 قطرے ہی نیچے گرے جس کی
اوسط شرح 12 برس فی قطرہ بنتی ہے-
|
courtesy for source NewsTribe |