حافظ قرآن کی فضیلت

حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ ایک دن حضور ﷺ نے فرمایا"کیامیں تمہیں یہ نہ بتاﺅں کہ قیامت کے دن میری امت میں سب سے افضل کون ہوگاتوصحابہ کرامؓ نے عرض کی یارسول اللہ ﷺاَخبِروَاَکرِم فرمائیے توآپ ﷺ نے فرمایاکہ سب سے افضل وہ لوگ ہوں گے جوقرآن کریم کی تلاوت کرتے ہیں قیامت کے اللہ تعالیٰ جبرائیل ؑ کوبلاکرفرمائیںگے کہ میدان محشرمیںیہ اعلان کردوکہ جوشخص قرآن کریم کی تلاوت کرتاتھاوہ اٹھ کھڑاہوجائے وہ دویاتین دفعہ اعلان کریگا۔تورحمان کے سامنے قرآن کریم کی تلاوت کرنے والوں کی صفیں کھڑی ہوجائیں گی اوران میں سے کسی کوبھی یارائے گفتگونہ ہوگا۔یہاں تک اللہ کے نبی داﺅدؑکھڑے ہوجائیں گے۔ تواللہ تعالیٰ ارشاد فرمائے گے کہ اے لوگو!قرآن کریم پڑھواپنی آوازوں کو بلندکروان میں سے ہرایک اللہ تعالیٰ کی کلام سے وہ کچھ پڑھے گاجواللہ نے اُسے الہام کیاہوگا۔توجوبھی قرآن کی تلاوت کرے گا۔اللہ تعالیٰ ان میں سے ہرایک کے درجات کوانکی خوبصورت آواز،حسن لحن، غوروفکر اور تدبر کی وجہ سے بلندفرمائے گا۔پھراللہ تعالیٰ ارشادفرمائے گااے میراہل!کیاتمہیں معلوم ہے کہ دنیامیں تمہارے ساتھ کس نے زیادہ احسان کیا ہے۔وہ عرض کریں گے اے ہمارے پروردگارہم انہیں خوب جانتے ہیں تواللہ تعالیٰ ارشادفرمائے گاکہ جاﺅمیدان محشرمیںتلاش کرواوروہ آدمی جسے تم جانتے ہوکہ اس نے تمہارے ساتھ احسان کیاہے اسے اپنے ساتھ جنت میں داخل کردو۔ (درة الناصحین)

حافظ قرآن کوناراض کرنے سے اللہ تعالیٰ کاغضب
حضور ﷺ نے ارشادفرمایاکہ جس رات رب ذوالجلال نے مجھے معراج کی رات شرف بخشا تو میں نے اس رات سناکہ کہنے والایہ کہہ رہاتھااے محمدﷺاپنی امت کوحکم دوکہ وہ تین اشخاص کی عزت کریں1۔عالم ربانی کی 2۔اپنے والدکی3۔حافظ قرآن کی،مزیدفرمایا۔اے محمدﷺ اپنی امت کواس بات سے ڈراﺅکہ وہ انہیں ناراض کریں یاان کی توہین کریں کیوں کہ جوانہیںناراض کریگااس پرمیراغضب شدیدہوگا۔ اے محمدﷺ!اہل قرآن ہی میرے اہل ہیں میں نے انہیں دنیا میں تمہارے پاس اسے لیے بھیجاکہ ان کے صدقے اہل دنیاکوعزت احترام حاصل ہواگرقرآن کریم ان کے سینوں میں محفوظ نہ ہوتاتومیںدنیااوراہل دنیاکوہلاک کردیتا۔اے محمدﷺ!حاملین قرآن کونہ عذاب دیا جائے گااورنہ ہی قیامت کے دن اس سے حساب لیاجائیگا۔اے محمدﷺ!حافظ قرآن جب اس دنیاسے رحلت فرماتاہے تواس پرمیرے آسمان میری زمین اورمیرے ملائکہ روتے ہیں۔اے محمدﷺ!تین شخصوںکی جنت بہت مشتاق ہے(1) آپ ﷺ کی (2)آپ ﷺ کے دونوںدوست ابوبکرؓوعمرؓکی(3)حافظ قرآن کی۔﴾الحدیث
Hafiz kareem ullah Chishti
About the Author: Hafiz kareem ullah Chishti Read More Articles by Hafiz kareem ullah Chishti: 179 Articles with 298653 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.