رواں صدی میں سیارہ زہرہ سورج اور زمین کے درمیان آخری بار 6 جون کی صبح
آئے گا جبکہ آئندہ یہ منظر 105 سال بعد 2117 میں دیکھا جائے گا۔ سپارکو کے
ایک عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان میں یہ منظر طلوع سورج سے لے کر صبح 9 بج
کر 50 منٹ تک دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپارکو بھی اس منظر کی مانیٹرنگ کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ
21 ویں صدی کا یہ آخری منظر ہوگا جبکہ آئندہ یہ منظر 105 سال بعد دسمبر
2117 میں دیکھا جا سکے گا۔
|
|
انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ مکمل احتیاطی تدابیر کے بغیر اس منظر کو
براہ راست نہ دیکھا جائے کیونکہ ایسا کرنے سے آنکھوں کی بینائی مکمل ختم
بھی ہوسکتی ہے۔
|
(courtesy/source: Ahwaal) |