سوفٹوئیر کمپنی کا اسٹنڈرڈ اور بے روزگار شخص کا حوصلہ

اسلام وعلیکم :
میں ارشد اقبال آپکا دوست آج آپ کو ایک ایسی کہانی لکھ رہا ہوں کہ اس کو پڑھ کر یقینی طور پر آپکے حوصلے ایماندار ی اور محنت سے کام کرنے کے لیے بُلند ہوجائینگے ۔ اور آپ جہاں کہیں بھی ہیں اپنی جدو جہد کو جاری و ساری رکھیں گے۔انشاءاللہ

کچھ وقت پہلے کی بات ہے امریکہ میں ایک سوفٹ وئیر کمپنی کے ہاں (Janitor)یعنی سوئپیر کی جگہ نکلی تھی جس کے لیے ایک شخص انٹرویو کے لیے جاتاہے آئیے آپکو بتاتے ہیں کہ آگے کیا ہوا۔

سوفٹ وئیر کمپنی کے H.R Chef نے انٹرویو لیا اور کام کی مناسبت سے کچھ ٹیسٹ بھی لیے ۔

H.Rآفسر کہتاہے مبارک ہو آپکی ملازمت ہوگئی ہے لہذا آپ مجھے اپنا e-mail ایڈریس دے دیں تاکہ میں آپکو آپکی جوائننگ کی تاریخ اور Contract Letterسینڈ کر سکوں ۔

یہ سُنتے ہی وہ بے روزگار شخص کہتا ہے کہ میرے پاس تو نہ ہی کمپیوٹر ہے اور ناہی e-mail ایڈریس-

H.R آفسر یہ سُنتے ہیں کہتا ہے کہ پھر تو آپ کو اس ملازمت پر رکھنا بہت مشکل ہوجائےگا۔

پھر وہ شخص اُداسی کے عالم میں وہاں سے نکلتاہے اور اپنی جیب پر رکھے US$کاؤنٹ کرتاہے

اُسکی کی جیب میں اُس وقت US$10.00ہوتے ہیں وہ سُپر مارکیٹ جاتا ہے اور 10box اسٹوبیری کے لیکر آتاہے اور اُسے door to door سیل کرتاہے 2گھنٹے میں و ہ اپنی رقم دُوگنی کرلیتا ہے ۔

وہ سوچتا ہے کہ میں اسطرح گزارہ کرسکتا ہوں اور روزانہ صبح جلد ی گھر سے جاتا ہے اور رات دیر سے گھر واپس آتا ہے کچھ ہی دن میں وہ ہاتھ گاڑی خرید لیتا ہے اور تُھوڑا وقت گزرتے ہی وہ ٹرک لے لیتا ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ 5سال کے اندر USA Food Supply Chain کا سب سے بڑا مالک بن جاتاہے ۔

اُسے خیال آتا ہے کہ کیوں نہ اپنے بیوی بچوں کے لیے انشورنس پالیسی لی جائے وہ ایک ایجنٹ کو بلاتاہے اور ساری ٹرمز سیٹ ہونے کے بعد ایجنٹ کہتا ہے کہ سر اپنا e-mail ایڈریس دے دیں تاکہ آپکو میں تمام چیزیں e-mail کرسکوں وہ کہتاہے کہ میر ے پاس e-mail ایڈریس نہیں ہے ایجنٹ کو صدمہ لگتاہے اور کہتا ہے سر آپ نے اتنا بڑا ایمپارئر کھڑا کردیا ہے اگر آپکے پاس e-mail ایڈریس ہوتاتو جانتے ہیں آپ اس وقت کہاں کھڑے ہوتے وہ ہنستاہے اور کہتاہے ہاں اگر میں پاس e-mailایڈریس ہوتا تو میں اس وقت ایک سوفٹ وئیر کمپنی میں سوئپیر ہوتا ۔

دوستوں کیا کہتے ہیں انسا ن کی جدوجہد رائیگا جاتی ہے یا نہیں یقینا ایسا نہیں ہے کیو ں کہ محنت میں عظمت ہے جو لوگ محنت سے جی چوراتے ہیں وہ در بدر کی ٹھوکر کہاتے ہیں لہذا آئیے ہم عزم کرتے ہیں کہ ہم بھی اپنے وطن ِعزیز کے لیے دلِ وجان سے محنت کرینگے اور اپنے ملک کا نام روشن کرینگے ۔
Arshad Iqbal
About the Author: Arshad Iqbal Read More Articles by Arshad Iqbal: 7 Articles with 5176 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.