چوہدری نثار صاحب متوجہ ہوں

چوہدری نثار صاحب کا بیان پڑھا کہ عمران خان ایک پیسہ ٹیکس نہیں دیتے اور نواز شریف کو بیانات کا نشانہ بناتے ہیں۔پڑھ کر دِل کو خوشی اس بات کی ہوئی کہ صاحب موصوف ابھی پارٹی سے محبت جا ری رکھے ہوئے ہیں ۔ یا شائد ان کی ابھی بولی نہ لگی ہو کہ کسی پارٹی میں شامل ہو جائیں۔ورنہ اُن کی پارٹی کے بیشتر لوگ تو موقع سے فائدہ اُٹھا کر ادھر اُدھر رزق کی تلاش میں ہجرت کر گئے۔مذکورہ صاحب کو بین الاقوامی این جی اوز کی خاصی مدد کی ضرورت ہے ۔کیونکہ اُن کے پاس تو اتنے پیسے نہ ہیں کہ وہ ٹیکس دے سکیں یا اُن کی پارٹی کے لیڈران ٹیکس دے سکیں ۔بد قسمتی سے پاکستان جیسے مہنگے ملک میں جہاں علاج اور تعلیم جان سے مہنگی ہو وہاں وہ اپنی یاد داشت کا علاج کیسے کراسکتے ہیں۔بہر حال ہماری ہمدردیاں موصوف کے ساتھ ہیں۔بڑے ادب و احترام کے ساتھ ایک سوال پوچھنا چاہوں گا کہ اگرمیں بھول نہ رہوں تو رضاکاظمی سے چوہدری نثار صاحب نے 127/B ایک پلاٹ27 فیز 2 ٹرانسفر کرایا تھا ۔اس کی کتنی لاگت تھی اور اس ادائیگی کی کیا کوئی موجودگی تھی اور اگر تھی تو اس کا کوئی ریکارڈ بھی ہے یا پنجاب حکومت کے نعروں کی طرح محظ کتابوں اور فائلوں تک محدود ہے۔اس کی قیمت میرے ذرائع کے مطابق ادا نہ کی گئی تھی ۔تو یہ کس کام کے عوض ملا اس کا جواب صرف نثار صاحب دے سکتے ہیں۔ایک 128 B (27 ii)جو کہ مبینہ طور پر ڈی ایچ اے سے خرید کاری کے نام سے منسوب کیا جاتا ہے اگر ایسا ہے تو اس کی ادائیگی کے لیے کیا طریقہ کار اپنایا گیا ؟اس سے بھی بالا تر ہوجائیں چند لوگوں کے مفاد کے جانے کی بات چھوڑکر ذرا ملکی مفاد کی طرف آجائیں تو 2008میں ان کو امریکہ مخالف قرار دے دیا گیا جس سے ان کی مقبولیت عوام میں کافی حد تک بڑھ گئی۔مگر پھر پیٹر سن نامی ایک شخص سے ملنے کے بعد پاکستان کے ایک شخص نے کہا تھا کہ میں امریکہ مخالف نہیں ہوں بس عوام میں اپنی عزت اور اپنا مقام بر قرار رکھنے کے لیے میں نے ایسے بیانات دیے تھے ۔صرف یہ ہی نہیں انہو ں نے تو اس نیک کام میں اپنی ایک عوام دوست پارٹی کا نام بھی لیا تھا۔نثار صاحب یادداشت کھو جانے کی وجہ سے اس شخص کو نہ پہچان پائیں یا پھر اس پارٹی کا نام ان کے ذہن میں نہ آئے تو میں اس معاملے میں ان کی اتنی مدد کر سکتا ہوں کہ وہ امریکہ دوست صاحب یہ خود تھے اور انہوں نے اپنی پارٹی پاکستان مسلم لیگ نواز کا نام لیا تھا۔جس با ت کا ثبوت دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ان کی امریکہ مخالف نہ ہونے کی سب سے بڑی دلیل یہ ہے کہ ان کے بیوی بچے امریکہ کی بنیادی شہریت رکھتے ہیں۔ان سب باتوں کے جواب شائد نثار صاحب کے پاس نہ ہوں تو اتنا تو وہ ضرور جانتے ہوں گے کہ کون کس سے ڈیل کر کے گئے اور کون کس کو سیاست میں کس طرح لیکر آیا اگر وہ نہیں جانتے تو میری طرف سے مودبانہ التماس ہے کو وہ کُچھ دن کے لیے پاس کُچھ نہ ہوتے ہوئے بھی جس شاہانہ نظام میں رہ رہے ہیں اس سے بارہ آئیں اور وہ لوگ جنہوں نے ان کو کامیاب کیا ان کے ساتھ چند لمحے گزاریں۔یہ تلخ تجربہ ان کے علم میں اضافہ کا سبب بنے گا۔اور ان کو اس با ت کا جواب بھی مل جائے گا کہ کیوں راولپنڈی کے پٹواری فیس بڑھا کر بیٹھے ہیں اور وہ اپنے کس افسر نماءمہربان کو جواب دہ ہیں۔اللہ موصوف کے علم میں اضافہ فرمائے اور ان کی یادداشت بحال کرے کیونکہ یہ ان سے زیادہ اس ملک کی امن و سلامتی کے لیے اور عزت و بقاءکے لیے ضروری ہے۔(آمین)
Zia Ullah Khan
About the Author: Zia Ullah Khan Read More Articles by Zia Ullah Khan: 54 Articles with 51566 views https://www.facebook.com/ziaeqalam1
[email protected]
www.twitter.com/ziaeqalam
www.instagram.com/ziaeqalam
ziaeqalam.blogspot.com
.. View More