دنیا کی سب سے حیرت انگیز مچھلی

کٹل فش ایک ایسی حیرت انگیز مچھلی ہے کہ اسے سمندر کا تار پیڈو بھی کہا جاتا ہے- اس کی شکل تار پیڈو کی طرح ہوتی ہے اس کے دس پاؤں ہوتے ہیں آنکھیں بڑی بڑی ہوتی ہیں-

اور اسکے ہر بازو پر پیالے سے لگے ہوتے ہیں جن سے وہ شکار کو پکڑتی ہے بازوؤں کے درمیان ایک ایسی پرندوں جیسی چونچ ہوتی ہے جس سے وہ کاٹ بھی سکتی ہے-
 

image


اس مچھلی کی رنگت سرخ ہوتی ہے اس کے جسم سے تین رنگوں سرخ، سفید اور نیلی روشنی نکلتی ہے اس مچھلی کو اگر چھیڑا جائے تو یہ اپنے اندر سے سیاہی اگل دیتی ہے جس سے پانی میں سیاہ بلبلہ اٹھنے لگتا ہے وہ ان بلبلوں میں چھپ کر دشمن کی نظروں سے اوجھل ہو جاتی ہے۔

بحرہ روم کے ارد گرد بسنے والے لوگ کٹل فش کی سیاہی لکھنے اور تصویرں بنانے کے کام میں استعمال کرتے ہیں یہ حیرت انگیز مچھلی عام طور پر سطح سمندر سے دو میل نیچے پائی جاتی ہے۔

کٹل فش واحد جانور ہے جس کے تین دل ہوتے ہیں۔ بیرون ممالک میں سب سے زیادہ جھینگا، کٹل فش، ٹیوا، بانگڑا پاکستان سے ہی برآمد ہو رہی ہیں اور یہ برآمدات یورپ، جاپان، کوریا اور دیگر مماک کے لئے ہورہی ہیں-

YOU MAY ALSO LIKE:

Cuttlefish are actually not fish, but mollusks. They range in size from 15 cm to 25 cm. Cuttlefish eat small mollusks, crabs, shrimp, fish, octopuses, worms, and other cuttlefish. Their predators include dolphins, sharks, fish and seals. Cuttlefish has a unique internal structure called the cuttlebone. It helps them so that they don't sink or rise.