بجلی اور محبوبہ

لوڈ شیڈنگ کے اس دور پاکستانی عوام کا یہ المیہ بن چکا ہے کہ جیسے ہی لائٹ جاتی ہے تو میسج آنے جانے کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے اور اس دوران اگر میسج بھیجنے والے سے پوچھا جائے کہ کیا کر رہے ہو تو جواب ایک ہی ہوتا ہے لائٹ کا انتظار ۔اس طرح میرے بہت ہی قریبی دوست حبیب اللہ اعوان کا میسج آیا تو پوچھنے پر اُن کا بھی وہی جواب تھا لائٹ کا انتظار، میری شرارت ظرافت کی رگ بھڑکی میں نے جواب میں یہ میسج بھیج دیا کہ وہ بہت بے وفا ہے اور موصوف حیران وپریشان ہو کر پوچھنے لگے کون ؟ میں نے ان کے جواب کو نظر انداز کر کے ایک مرتبہ پھر شرارت سے میسج کیا اس کی یاد بہت ستاتی ہے نہ دن کو چین لینے دیتی ہے نہ رات کو سونے دیتی ہے وہ اپنی دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے پریشانی کے عالم میں پوچھنے لگے ۔ کون ہے وہ اور ان کے اس میسج میں ان کی جانب سے بھی شرارت بھری ہوئی تھی پھر میسج آیا بتاﺅ یا ر کون سی محبوبہ ہے جو آپ کو سونے نہیں دیتی میں نے پھر میسج کیا وہ روٹھ گئی ہے پہلے آئی تھی ۔مگر اب پھر چلی گئی میں اس کے بغیر نہیں رہ سکتا ، جینا مشکل ہو گیا ہے وہ تھوڑے پریشان ہوئے اور برے بھائیوں کی طرح اور ایک بہترین دوست کی حثیت سے سمجھانے لگے یار اسعد کسی ایک کے پیچھے ایسا نہیں کرتے کیا ہوا ہے بتاﺅ تو ابھی تو آپ کی عمر بڑی پڑی ہے یہ تو زندگی کا خاصہ ہے نوجوانی میں اکثر ایسا ہوتا ہے آپ کی زندگی بہت اہم ہے زندگی ہے تو سب کچھ ہے ورنہ کچھ بھی نہیں میں نے شرارت سے پھر میسج کیا زندگی ہے تو سب کچھ ہے ورنہ کچھ بھی نہیں اور وہ پاس ہے تو جان مین میں جان آ جاتی ہے ورنہ مرنے والا حال ہو جاتا ہے -

حبیب اللہ بھائی نے پیار بھری ڈانٹ کے ساتھ کہا تم سے تو کچھ کہنا ہی فضول ہے جب بتانا ہی نہیں چاہ رہے تو پہیلیاں کیوں بجھوا رہے ہو میں نے شرارت سے کہا آپ بھی میری اس محبوبہ کو بھول گئے آپ کو تو پتا ہے نہ پھر وہ زچ ہو کر کہنے لگے کون ہے مجھے نہیں بتاﺅ گے تو پتا چلے گا میں نے ایک اور میسج بھی کیا میرا تو ایک رقیب بھی ہے جو اسے میرے پاس آنے نہیں دیتا کہنے لگے کون ہے وہ بتاﺅ یا ایسا کرو اسے چھوڑ دو اور بہت ہیں آپ کے لیے میں نے کہا نہیں صرف وہی چاہیے اور کوئی نہیں اُن کا میسج آیا آپ نے بتانا تو ہے نہیں کون رقیب ہے اور کون محبوبہ تو پھر اندھیرے میں تیر چلانے کا فائدہ بتانا ہے تو بتاﺅ ورنہ میں مصروف ہوں میں نے سوچا لو جی اب موصوف بھی مصروف ہونے لگے ہیں اور ساری شرارت کا مزہ کرکرہ ہونے لگا ہے تو میں نے ان کو میسج کیا لائٹ میری محبوبہ اور را جانوید قمر میرا رقیب اس کے ساتھ ہی ان کا ہنسی سے بھرپور میسج آیا آیا اور کہنے لگے بہت شرارتی ہو اور وہ راجا نہیں سید نوید قمر اب یہ نہیں پتا کہ آپ کی طرح نقوی بھی ہیں یا نہیں میں نے کہا وہ راجا ہیں اور بچاری بجلی پر راج کر رہے ہیں اگر سید ہوتے تو ہر گھر میں روشنی کی کرنیں پھوٹ رہی ہونی چاہیے وہ نور کی روشنی ہو یا پھر ۔۔۔۔۔۔ میں نے جان بوجھ کر فقرہ ادھورا چھوڑ دیا اور کہا بیچاری بجلی کو تو انہوں نے قید کر کے رکھا ہوا ہے ورنہ تو وہ یہاں آ کر بجلی گرانے کے لیے بے تاب ہیں اس کے ساتھ ہی ان کا ہنسی سے بھر پور میسج آیا بہت اچھا درست جا رہے ہو آپ کی اطلاع کے لیے بتا دوں کہ ابھی خبر آئی ہے کہ چوھدری احمد مختار آپ کے رقیب بن گئے ہیں اب شاید ان کو آپ پر رحم آ جائے بجلی آجائے میں نے کہا وہ بھی چوھدری ہیں وہ بجلی کی بجلیوں پر مر مٹے ہیں وہ بھی نہیں آنے دیں گے ساتھ ہی میسج آیا وزیر اعظم بھی تو سید ہیں نا ں میں نے کہا جی بالکل ہیں اور وہ بھی کہتے ہیں میں سید ہوں اور ہمیں سب سید یعنی سب پہ سرداری کرنے والے تسلیم کریں اس کے ساتھ ان کا میسج آیا بہت خوب آپ کا تجزیہ کی لو اب خوش ہو جاﺅ آپ کی محبوبہ آ گئی میں اب چلا آپ اپنی محبوبہ سے ملو اور اس کے ساتھ ہی لائٹ بھی آگئی -
Asad Naqvi
About the Author: Asad Naqvi Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.