فن اصول فقہ کی تاریخ (از شیخ ڈاکٹر فاروق حسن):

شریعت_محمدی اپنی جامعیت، کاملیت اور ہمہ گیریت (ابدیت) کے ساتھ ایسے جامع اصولوں پر مشتمل ہے جو ہر عھد کے جدید معماروں کو راست بنیاد پر غذا فراہم کرتی ہے. حضور صلی الله علیہ وسلم کی حیات_طیبہ میں صحابہ_کرام رضی الله عنھم کو کسی بھی قسم کی کوئی دشواری پیش آتی تو حضور صلی الله علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوتے اور آپ اس ابدی صداقت کی جامع تشریح فرمادیتے کہ خالق_کائنات نے آپ کو اجتہاد اجازت عنایت فرمائی تھی اور آپ نے اجتہاد کیا، صحابہ_کرام کو اجتہاد کے طریقے اور اصول سکھاۓ اور صحابہ_کرام نے عھد_رسالت میں اجتہاد کیا. غرض عھد_رسالت میں فن_اصول_فقہ کی اگرچہ باضابطہ تدوین نہیں ہوئی تھی لیکن اصول و ضوابط موجود تھے. مرور_ایام کے ساتھ اسلام کی روشنی پھیلتی چلی گئی، قوموں کے اختلاط اور معاشرتی ضرورتوں نے نت نۓ مسائل کو جنم دیا تو دیگر علوم کی طرح فن_اصول_فقہ بھی کی بھی مستقل باضابطہ تدوین ہوئی اور ہر دور میں محدثین، محققین و مولفین نے انہی اصول و قوائد کے مطابق فقہی جزئیات کی توضیح و تشریح کی.

عصر_حاضر میں کوئی ایسی جامع تصنیف نہ تھی جس میں فن_اصول_فقہ کا تاریخی و تحقیقی تجزیہ ہو.
اسی ضرورت کے پیش_نظر ڈاکٹر فاروق حسن صاحب کی نادر، دقیع، تاریخی و تحقیقی کاوش پیش_خدمت ہے، جس میں انہوں نے عھد_رسالت (صلی الله علیہ وسلم) سے عصر_حاضر تک فن_اصول_فقہ کی تاریخ، خصوصیت، مصنفین کے مناہج، کتب_اصولیین کا تعارف، اہمیت، محسن و معائب اور شروح و حواشی کا ارتقائی انداز سے تحقیق و جامع تجزیہ پیش کیا گیا ہے تاکہ قارئین ایک ہی نظر میں مختلف ادوار میں کیے جانے والے کام سے آگاہ ہوسکیں.

مفت ڈاؤن لوڈ کریں:
https://islamicbookslibrary.wordpress.com/2010/10/15/1108/
Uzair Muzaffar
About the Author: Uzair Muzaffar Read More Articles by Uzair Muzaffar: 10 Articles with 38300 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.