تفسیر_کمالیں:

قرآنِ کریم واحد آسمانی کتاب ہے جو ہر قسم کی تحریف و تغییر سے محفوظ اور رہتی دنیا کے لئے مشعلِ راہ و ہدایت ہے اس کی مستحکم وہمہ گیر تعلیمات و احکام کی حقانیت صدیاں گزرنے کے باوجود مسلّم ہے ۔ ہر شعبۂ زندگی کے لئے واضح ہدایات، انباء الغیب کی منہ بولتی صداقت، ترغیب و ترہیب کی دلوں پر غیر معمولی تاثیر، آفاقی رہنما اصول، ان کی صداقت، الفاظ و معانی کے اعجاز سے قرآن کا معجزہ ہونا کھلی آنکھوں نظر آتا ہے ۔ حضور ا کی ذاتِ گرامی قرآن کا عملی نمونہ تھی، آپ کی احادیث قرآن کی مکمل تفسیر ہیں اور یہ نمونہ صحابہؓ و تابعین کی عملی زندگی اور اقوال کی صورت میں منتقل ہوا۔ مختلف ادوار میں مختلف مفسرین نے اپنے ذوقِ علمی کے پیشِ نظر معانی و مفاہیمِ قرآن کو اجاگر کرنے کے لئے مختصر و طویل تفاسیر لکھی ہیں۔

تفسیر جلالین انہی معتبر تفاسیر میں سے مختصر اور بہت جامع تفسیر ہے جو عہدِ تصنیف سے آج تک داخلِ نصاب ہے جس سے اس کی اہمیت و قبولِ عام ہونا عیاں ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’تفسیر کمالین‘‘ اردو زبان میں تفسیرِ جلالین کی شرح ہے جس میں علامہ جلال الدین "سیوطی" شافعی (٨٤٦-٩١١ ہجری) و علامہ جلال الدین محلی شافعی (٧٩١-٨٦٤ ہجری) کے بیان کردہ تفسیری کلمات کے فوائد و اغراض اختلاف قرائٰ ت کا بیان، ترکیبِ نحوی کا حل، لغوی معنی کی وضاحت، تعیینِ معنی، شُبہ کا ازالہ، اعتراض کا دفعیہ، ابہام کی وضاحت، اجمال کی تفصیل، بیانِ مذاہب یا کسی واقعہ و شانِ نزول کی طرف اشارہ و غیرہ کی طرف بطریق احسن وضاحت کی گئی ہے ۔ ترجمہ، ربط، شانِ نزول اور مفصّل تشریح احتیاط کی چھلنی میں چھان کر پیشِ خدمت ہے ۔ نیز حوالوں کے انبار سے قارئین کو مرعوب وزیرِ بار کرنے کی کوشش نہیں کی گئی۔
مفت ڈاؤن لوڈ کریں:
 
Uzair Muzaffar
About the Author: Uzair Muzaffar Read More Articles by Uzair Muzaffar: 10 Articles with 38298 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.