(شعب الایمان ﴿۷جلد

دین کی خالص اصطلاح میں ایمان کی حقیقت: اللہ کے پیغمبر ایسی حقیقتوں سے متعلق جو ہمارے حواس و آلات کے حدود سے ماوراء ہوں جو کچھ بتلائیں اور جو علم و ہدایت اللہ کی طرف سے ہمارے پاس لائیں ان کو سچ مان کر اس میں ان کی تصدیق کرنا اور حق مان کر قبول کرنا ہے یعنی کل ماجاء بہ الرسول من عنداللّٰہ کی تصدیق اور حق مان کر قبول کر لینا ایمان ہے ۔ حضور ا نے حدیث میں ’’ستر سے کچھ اوپر‘‘ شعبوں کا ذکر فرمایا ہے ۔ ایمان کے شعبوں سے مراد وہ تمام اعمال و اخلاق اور ظاہری و باطنی وہ سب احوال ہیں جو کسی دل میں ایمان کے آجانے کے بعد اس کے نتیجہ اور ثمرہ کے طور پر اس میں پیدا ہونے چاہئیں ۔ امام ابو بکر احمد بن الحسین البیہقی نے حضور اقدس ا کے ارشاد الایمان بضع و سبعون شعبۃ سے خاص عدد مراد لیتے ہوئے اپنی کتاب ’’شعب الایمان‘‘ میں ایمان کے ستتر شعبوں کو قرآنی آیات اور احادیث نبویہ، آثار صحابہؓ، تابعین و تبع تابعین اور صلحاء امت و صوفیاء کرام کے مفصل اقوال سے ثابت کیا ہے ، موقع بموقع صحابۂ کرامؓ اور صوفیاء کرام کے اشعار کو بھی پیش کیا ہے ۔ حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی کے مشورہ سے کتاب کی افادیت و اہمیت کے پیشِ نظر دارالاشاعت کراچی سے اردو خوان حضرات کی آسانی کے لئے ’’شعب الایمان‘‘ کا آسان و عام فہم اردو ترجمہ، مناسب عنوانات، عمدہ طباعت کے ساتھ شائع کیا جا رہا ہے جس میں اہل علم، ائمہ و خطباء، اہلِ ذوق اور واعظوں کے لئے اس موضوع پر معلومات اور متقدمین صوفیاء کرام کے اقوالِ زریں کا عظیم ذخیرہ اور بڑ ا سامان موجود ہے ۔ اللہ تعالیٰ اسے امت کے لئے نافع اور ہماری نجات کا ذریعہ بنائے ۔ آمین

مفت ڈاؤن لوڈ کریں:
https://islamicbookslibrary.wordpress.com/2011/12/12/shuab-ul-iman-urdu-by-imam-bayhaqi-r-a/
Uzair Muzaffar
About the Author: Uzair Muzaffar Read More Articles by Uzair Muzaffar: 10 Articles with 36589 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.