(دلائل النبوة ﴿۷حصےکامل ۳جلد

اللہ تعالیٰ نے انسانیت کی ہدایت کے لیے انبیاء علیہم السلام مبعوث فرمائے ۔ دنیا میں جب انہوں نے دعوت الی اللہ کا فریضہ نبھانا شروع کیا تو ہر نبی کی قوم نے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی سچائی وحقانیت پر کوئی دلیل لائیں چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ہر زمانہ میں لوگوں کے حالات کے مطابق کوئی نہ کوئی معجزہ انبیاء علیہم السلام کو دیا۔ حضرت محمد ا جو خاتم الانبیاء ہیں سے بھی پیدائش اور نبوت ملنے سے پہلے اور بعد میں بے شمار واقعات رونما ہوئے ۔ شق قمر، معراج، غزوات، فتوحات، پیشن گوئیاں اور سب سے بڑ ھ کر قرآن مقدس آپ ا کی نبوت کی سب سے بڑ ی دلیل ہے ۔ سیرتِ طیبہ پر ہزاروں سعادت مندوں نے اپنی بساط کے مطابق روشنی ڈالی ہے ۔ امام بیہقی جو اپنے ہم عصروں میں حفظ حدیث، اتقان، علوم و فنون میں پختگی اور حسنِ تصنیف میں منفرد و یگانہ روزگار تھے نے بھی سیرتِ طیبہ پر ’’الدلائل النبوۃ۔۔‘‘ تصنیف فرمائی جسے علامہ تاج الدین سبکی بے نظیر کتاب قرار دیتے ہیں اور علامہ ابن کثیر سیرت و شمائل کے باب میں تصنیف شدہ تمام کتب کا سرچشمہ قرار دیتے ہیں ۔ کتاب کی سب سے بڑ ی خوبی یہ ہے کہ امام بیہقی نے سیرت کو احادیث کی صحیح روایات کے ساتھ مزّین فرمایا ہر قول کے لیے سند پیش کی۔ ڈاکٹر عبدالمعطی قلعجی صاحب کے حاشیہ نے کتاب کی افادیت کو چارچاند لگا دیا۔ ذکر کردہ روایات کی تخریج صفحہ اور جلد نمبر کے ساتھ حوالہ ذکر فرمایا نیز کتاب کے شروع میں ایک مبسوط مقدمہ تحریر فرمایا گویا کہ اصل کتاب کا خلاصہ اور جوہر ہے ۔ اصل عربی کتاب سے استفادہ ہر ایک کے لیے مشکل تھا حضرت مولانا محمد تقی عثمانی مدظلہ کے مشورہ سے اس ترجمہ کو دارالاشاعت کراچی نے مولانا محمد اسماعیل صاحب سے اردو زبان میں مکمل، آسان اور عام فہم ترجمہ کرایا جسے اضافۂ عنوانات کے ساتھ شائع کیا جا رہا ہے ۔ اردو دان طبقہ کے لیے سیرت کے موضوع پر بہترین، جاطمع اور مستند مجموعہ ہے جس کی قدر اہلِ علم ہی پہچان سکتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ہماری اس کوشش کو قبول فرماتے ہوئے حضور علیہ الصّلٰوۃ والتسلیم کی شفاعت روزِ حساب مقدّر فرمائے ۔ آمین

مفت ڈاؤن لوڈ کریں:
https://islamicbookslibrary.wordpress.com/2012/04/07/dalail-un-nubuwwah-3-volumes-by-shaykh-imam-abi-bakr-ahmad-al-bayhaqi-r-a/
Uzair Muzaffar
About the Author: Uzair Muzaffar Read More Articles by Uzair Muzaffar: 10 Articles with 36595 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.